Type to search

Uncategorized

اداکارہ کرشنا مکھرجی نے بیچلوریٹ پارٹی میں اپنے جسم پر لکھا برائیڈ ٹو بی

اداکارہ کرشنا مکھرجی

ٹی وی ڈسک، 20 فروری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کلرس ٹی وی کے مشہور شو ناگن سیزن 5′ میں اہم کردار ادا کرنے والی اداکارہ کرشنا مکھرجی جلد ہی شادی کرنے والی ہیں۔ گزشتہ سال کرشنا نے بوائے فرینڈ چراغ باٹلی والا کے ساتھ منگنی کی تھی۔ وہیں شادی 9 مارچ کو ہے۔

 

 

شادی سے پہلے کرشنا مکھرجی کے حمل سے ہونے کی خبریں بھی اڑ چکی ہے- وہیں اب اداکارہ کو بیچلوریٹ پارٹی کا بولڈ لک وائرل ہورہا ہے- اداکارہ کی یہ فوٹوز تھائی لینڈ کی ہے جہاں پر کرشنا اپنے دوستوں کے ساتھ خوب مستی کرتے نظر آرہی ہے-

 

 

تصویروں میں کرشنا بولڈ لک میں نظر آئی جسکی فوٹو سوشل میڈیا پر وائرل ہوری ہے-

ٹی وی شو ‘یہ ہے محبتیں’ میں ‘ایشیتا کی بہو’ کے کردار میں نظر آنے والی کرشنا مکھرجی نے حال ہی میں اپنی بیچلوریٹ پارٹی کی تصاویر شیئر کی ہیں، جس میں وہ اپنے دوستوں کے ساتھ مزے کرتی نظر آرہی ہیں۔

 

 

کرشنا مکھرجی کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں وہ اداکارہ شیریں مرزا اور اپنے دوستوں کے ساتھ کلب میں پارٹی کر رہی ہیں۔ سبھی سیاہ لباس میں نظر آرہے ہیں۔

 

 

کرشنا مکھرجی کی یہ ڈریس نہ صرف حد سے ذیادہ ٹائیڈ ہے بلکہ اداکارہ کی ڈریس میں سائیڈ سے بھی نیچے کی طرف کٹ لگا ہوا ہے، جو انکے لک کو قاتلانہ بنا رہا ہے-

 

 

کرشنا مکھرجی کے ساتھ اس تھائی لین ٹرپ پر انکے کئی دوست ساتھ ہے-
اس سے پہلے کرشنا مکھرجی نے انسٹاگرام پر ایسے ڈریس میں ویڈیو شیئر کیا تھا کہ حمل کی خبریں اڑنے لگی تھی، اسکے پچھے کی وجہ اداکارہ کا ٹائیڈ ڈریس تھا، جسے دیکھ کر فینس کو لگا کہ وہ حمل سے ہے-

 

 

کرشنا کی ان تصاویر نے مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی ہے۔ تصویروں میں کرشنا گہری گردن کے چھوٹے لباس میں بہت اسٹائلش لگ رہی ہیں۔ لیکن جس انداز میں انہوں نے اپنے سینے اور ہاتھ پر نارنجی رنگ سے دلہن کو لکھا، اب اس کا چرچا ہو رہا ہے۔

 

 

تصویریں شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن میں لکھا، ‘اپنی ڈارک سائیڈ کو گلے لگائیں اور کالا پہنو…’
اداکارہ نے اپنے بیچلوریٹ ٹرپ کی کئی ویڈیوز بھی شیئر کی ہیں، جن میں وہ اپنے دوستوں کے ساتھ اس لمحے سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔

 

کرشنا شادی کے بعد کام نہیں کرنا چاہتی۔ یہ بات انہوں نے خود ایک انٹرویو کے دوران کہی۔ اداکارہ نے کہا تھا کہ ‘جب میں شادی کرتی ہوں تو میں کام نہیں کرنا چاہتی۔ میں ان کے ساتھ وقت گزارنا چاہتی ہوں کیونکہ وہ دن قیمتی ہیں اور وہ واپس نہیں آئیں گے۔

پنجاب میں روبی مکھرجی اور وشوروپ مکھرجی کے گھر 12 اگست 1992 کو پیدا ہوئی اداکارہ کرشنا مکھرجی کو یہ ہے عاشقی سریل کے لیے جانا جاتا ہے-