Type to search

اسپورٹس

کرکٹر کپل دیو کو پڑا دل کا دورہ : دہلی کے ہاسپٹل میں شریک

اسپورٹس ڈسک،23 اکتوبر(ذرائع /اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹر کپل دیو کو جمعرات دیر رات دل کا دورہ پڑا- اسکے بعد کپل کی دہلی کے ایک ہاسپٹل میں انجیوپلاسٹی ہوئی ہے- فی الحال انکی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے- اور وہ خطرے سے باہر ہے-

اے این آئی نیوز ایجنسی کے مطابق ، کرکٹر کپل دیو کے سینے میں درد کی شکایت کے بعد دہلی کے اوکھلا میں فورٹس ہاسپٹل میں جمعرات دیر رات 1 بجے شریک کرایا گیا تھا- بعد میں انکی ایمرجنسی انجیو پلاسٹی کی گئی-

 

ہاسپٹل کی طرف سے جاری بیان کے مطابق کپل فی الحال آئی سی یو میں ہے اور ڈاکٹر اتل ماتھر اور انکی ٹیم کی نگرانی میں ہے- کپل کی حالت مستحکم ہے اور انہیں کچھ دنوں میں ہاسپٹل سے چھٹی دے دی جائے گی-

ہندوستان کو اپنی کپتانی میں پہلا ونڈے ورلڈ کپ دلانے والے کپل دیو کی گنتی ورلڈ کے آل راؤنڈرس میں کی جاتی ہے- ہندوستانی ٹیم کے سابق کپتان اور کرکٹ کے بہترین آل راؤنڈر میں شمار کپل دیو کی کپتانی میں ہندوستان نے 1983 میں پہلی بار ورلڈ کپ جیتا تھا-

انہوں نے اپنے انٹرنیشنل کریئر میں 131 ٹیسٹ اور 225 ونڈے میچ کھیلے- انکے نام ٹیسٹ میں 5248 رن اور 434 وکٹ درج ہیں-

Tags:

You Might also Like