Type to search

ٹی وی اور فلم

اداکارہ لوینا لودھ نے مہیش بھٹ کو بتایا انڈسٹری کا ڈان

فلمی ڈسک،23 اکتوبر(ذرائع / اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ انڈسٹری میں آئے دن کوئی نہ کوئی نیا خلاصہ ہورہا ہے- اب اداکارہ لوینا لودھ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کرکے سب کو حیران کردیا ہے- اس ویڈیو میں انہوں نے دعوی کیا ہے کہ فلم میکر مہیش بھٹ انہیں دھمکی دے رہے ہیں- لوینا لودھ نے اپنے ویڈیو میں خلاصہ کیا ہےکہ انہوں نے مہیش بھٹ کے بھانجے سمیت سبھروال سے شادی کی تھی اور دعوی کیا ہےکہ انکا شوہر ڈرگس سپلائی کرتا ہے- انہوں نے کہا کہ یہ ویڈیو انکی اور انکے خاندان کی حفاظت کے لیے بنایا ہے-

 

View this post on Instagram

 

I m being harrased by Mahesh Bhatt & family. Pls support.

A post shared by Actor | Luviena Lodh (@luvienalodh) on

لوینا لودھ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے- اس میں انہوں نے کہا، میں نے مہیش بھٹ کے بھانجے سمیت سبھروال کے ساتھ شادی کی تھی- میں نے انکے خلاف طلاق کا معاملہ درج کیا ہے کیونکہ مجھے معلوم ہوگیا تھا کہ وہ سپنا پبی اور امائرہ دستور جیسی اداکاراؤں کو ڈرگس سپلائی کرتے ہیں- ان سبھی باتوں کی معلومات مہیش بھٹ کو ہے- انڈسٹری میں سب سے بڑے ڈان مہیش بھٹ ہیں اور وہ پورا سسٹم آپریٹ کرتے ہیں- اگر آپ انکے مطابق نہیں چلتے ہیں تو وہ آپ کا جینا حرام کردیتے ہیں-

کچھ لوینا لودھ کے بارے میں

لوینا لودھ کی پیدائش 27 فروری 1990 کو ہوئی- لوینا لودھ کو ورشا لودھا کے نام سے بھی جانا جاتا ہے- وہ ایک اداکارہ ہے- انکی والدہ نالینی لودھ ایک گھریلو خاتون ہے اور والد منا لودھ ایک بزنسمین ہے-
انہوں نے اپنی ابتدائی اور ثانوی تعلیم سینٹ زاویرس ہائی اسکول سے پوری کی ہے۔انہوں نے ممبئی کے مٹھی بائی کالج میں اپنی تعلیم جاری رکھی- بعد میں انہوں نے کالج چھوڑ دیا- اور زی ٹی وی کے ٹیلینٹ مقابلے میں زی سنے اسٹارس کی کھوج میں شامل ہوئی-
بتادیں کہ لوینا لودھ نے سال 2010 میں ایکٹر، سنگر اور میوزک کمپوزر ہمیش ریشمیا کی فلم کجرارے سے بالی ووڈ میں انٹری کی تھی- اس فلم کا ڈائریکشن مہیش بھٹ کی بیٹی پوجا بھٹ نے کیا تھا-