Type to search

ٹی وی اور فلم

جومانجی: دی نکسٹ لیول، باکس آفس پر زبردست کمائی

فلمی ڈسک، 16ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہالی ووڈ فلم جومانجی: دی نکسٹ لیول نے ہندوستانی باکس آف سپر رانی مکھرجی کی فلم مردانی 2 اور عمران ہاشمی اور رشی کپور کی فلم دی باڈی کو پہلے دن ہی پچھے چھوڑ دیا ہے، بالی ووڈ ٹریڈ ویب سائٹ کوئی موئی ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی باکس آفس پر جمعہ کو جومانجی: دی نکسٹ لیول نے پہلے دن 5.05 کروڑ کا بزنس کیا ہے، جبکہ مردانی نے 3.8 کرور اور دی باڈی نے 0.05 کروڑ کا بزنس کیا ہے-

ڈوائن جانسن، کیون ہارٹ، جیک بلیک، کیرن گیلن، نک جونس اسٹارر فلم جومانجی – دی نکسٹ لیول نے جمعہ کی شام کو پیڈ پریو کے ذریعہ 1.15 کروڑ روپے کما لیے تھے، وہیں جمعرات تک اس نے 6.2 کروڑ روپے کا بزنس کرلیا-

حالانکہ ایسی توقع کی جارہی ہے کہ تینوں فلمیں ہفتہ اور اتوار کو باکس آفس پر اچھا مظاہرہ کرے گی-

بتادیں کہ جیک کسدان کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی وڈیو گیم میں قید دلچسپ کرداروں کے گرد گھومتی ہے- سیکوئل میں 4 نوجوانوں کو ’جومانجی‘ گیم کھیلتے ہوئے دکھایا گیا ہے، یہ نوجوان گیم کھیلتے وقت اپنے پسند کے کرداروں کا انتخاب کرتے ہیں تاہم کھیل کا آغاز ہوتے ہی یہ چاروں خود اس ویڈیو گیم کی دنیا جو کہ ایک جنگل ہے میں داخل ہوجاتے اور اپنے پسند کیے کردار میں آجاتے ہیں۔

Tags: