Type to search

ٹی وی اور فلم

جینل جوشی بالی ووڈ میں کرنا چاہتی ہے انٹری

جینل جوشی

فلمی ڈسک،5جولائی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) مراٹھی انڈسٹری کی ماڈل اور اداکارہ جینل جوشی اپنی لیٹسٹ تصویروں کی وجہ سے کافی سرخیوں میں ہے۔ جینل ویسے تو آئے دن اپنے فیگر اور ٹونڈ باڈی کو لیکر تعریف حاصل کرتی رہتی ہے لیکن اب انہوں نے ایسی تصویر شیئر کی ہے جنکے آگے کئی بالی ووڈ کی حسینائیں بھی پھیکی نظر آرہی ہے۔ مراٹھی ماڈل جینل جوشی سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو رہتی ہے۔ ان دنوں جینل کورونا وائرس کی وجہ سے اپنے خاندان کے ساتھ وقت گذار رہی ہے۔ اسی درمیان اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر ایک ساتھ کئی بولڈ فوٹو پوسٹ کی ہیں۔ جینل جوشی کو بالی ووڈ میں انٹری کا انتظار ہے اور انکے مداحوں کی بڑی تعداد بھی انہیں بالی ووڈ فلم میں دیکھنا چاہتے ہیں۔

جینل جوشی اپنی ہاٹ لکس سے انٹرنیٹ کی دنیا میں قہر ڈھا رہی ہے۔ انکے فینس ان تصویروں کی تعریف کرتے نہیں تھک رہے ہیں۔ جینل اپنی فیٹنس کو لیکر ہمیشہ لوگوں کے درمیان رہتی ہے۔ گذشتہ دنوں جینل جوشی بالی ووڈ ڈیبیو کو لیکر بھی کچھ باتیں سامنے آئی تھی۔ لیکن بعد میں کوئی پختہ معلومات سامنے نہیں آئی ۔

بتادیں کہ مراٹھی ٹی وی اور فلم انڈسٹری میں جینل کافی مشہور ہے۔ ساتھ ہی لوگ سوشل میڈیا پر فیٹنس ٹپس جاننے کے لیے بھی انہیں فالو کرتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر انکے کئی ہزار فالورس ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ انہیں بالی ووڈ میں کب موقع ملتا ہے۔ اور وہ کب ہندی فلم انڈسٹری میں دیکھائی دیں گی۔

 

جینل جوشی یکم جنوری 1997 کو ممبئی ، مہاراشٹر میں پیدا ہوئی،  جینل ممبئی کی رہنے والی ہے اور انہوں نے اپنی پوری پڑھائی ممبئی ودیا پیٹھ سے کی ہے۔ ماس کمیونیکیشن سے گریجویشن کرنے والی جینل نے انوپم کھیر ایکٹینگ اسکول سے ایکٹینگ میں ڈپلومہ بھی کیا ہے۔ جینل فی الحال فری لانس اداکارہ ہے۔ وہ کئی سارے تھیٹر گروپس اور انٹرٹینمنٹ سے جڑی ہوئی ہے۔ اور جلد ہی بالی ووڈ میں ڈیبیو بھی کرنا چاہتی ہے۔ جینل اپنی فیٹنس پر بھی خوب توجہ دیتی ہے۔ جینل نے کئی سارے ہاٹ فوٹو شوٹ کروائے ہیں۔ جنہیں جینل نے لوگوں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔

Tags:

You Might also Like