Type to search

بزنس

کون ہے امریکی کی سب سے بڑی ایپرل ریٹیلر گیپ کی سی ای او بنی سونیا سینگل

بزنس ڈسک، 7مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سونیا سینگل کا نام ان ہند نژاد کے لوگوں کی لسٹ میں جڑ گیا ہے جن ر گلوبل کمنیوں نے بھروسہ کیا ہے اور انہیں اپنی ڈیلرشپ سونپ دی ہے۔ سونیا سینگل کو گیپ کا سی ای او بنایا گیا ہے۔ گیپ انک امریکہ کی سب سے بڑی ایپرل ریٹیلر ہے۔ اولڈ نیوی ، بنانا ری پبلک ، ایتھلیٹا اور ہل سٹی جیسے برانڈس گیپ کے ہی ہیں۔

سونیا سینگل کی پیدائش ہندوستان میں ہی ہوئی۔ انکے والدین کا نام سشما اور ستیہ سینگل ہے ، 1971 میں سونیا کے جنم لینے کے کچھ سال بعد ہی خاندان کینڈا چلا گیا۔ وہیں سونیا کی ابتدائی تعلیم ہوئی۔ پھر وہ امریکہ چلی گئی اور کیٹرنگ یونورسٹی سے 1993 میں میکانیکل انجینئرنگ کی بیچلر ڈگری لی۔ پھر انہوں نے اسٹینڈفورڈ یونورسٹی میں مینوفیکچرنگ سسٹمس انجینئرنگ کورس میں داخلہ لیا اور 1995 میں ماسٹر ڈگری حاصل کی۔ سونیا نے امریکی شہری جوزف میکگریتھ سے شادی کی۔ انکے دو بچے 17 اور 13 سال کے ہیں۔

ورکنگ مدر میگیزین نے سونیا سینگل کو دی 50 موسٹ پاور فل مدرس آف 2018 لسٹ میں جگہ دی تھی۔ وہ سان فرانسسکو بزنس ٹائمز کی طرف سے 2018 میں کاروباری دنیا کی سب سے موثر خاتون (ایفیکٹیو ویمن) کا خطاب بھی دیا گیا۔
سونیا 2004 میں گیپ سے جڑی تھی۔ اس سے پہلے وہ 10 سال تک سن مائیکرو سسٹمس جبکہ کچھ سال تک فورڈ موٹر سے جڑی رہی۔ گیپ نے اپنے ویلیو چین اولڈ نیوی کا سی ای او بنایا تھا۔ انہوں نے کمپنی کی گلوبل سپلائی چین اور پراڈکٹ ۔ ٹو۔ مارکٹ ماڈل کی قیادت کی تھی۔