Type to search

ٹی وی اور فلم

سونا مہاپترا : وہ سنگر جس نے آٹسٹ بننے کے لیے چھوڑی کاپوریٹ کی نوکری

فلمی ڈسک،7مارچ(اردو  پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سنگر سونا مہاپترا اپنے بیباک بیانوں ، ٹیوٹس کے لیے جانی جاتی ہے۔ حال ہی میں ایک نیوز ایجنسی سے بات چیت میں اپنی زندگی کے سفر اور اچیومنٹس پر بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ انکا مقصد آرٹسٹ بننے کا تھا۔ نہ کہ بڑا پلے بیک سنگر بننے کا۔

سونا نے کہا میں نے خود کو ایک فنکار کے طور پر دیکھا۔ کوئی ایسا جو ایک کہانی کار بن کر خود کو الگ الگ طریقوں سے خود کو بیاں کرئے گا۔ انہوں نے آگے کہا کہ آج لوگ ایک بے حد ہی مزیدار وقت میں جی رہے ہیں۔ سونا پر ایک ڈاکومنٹری بھی ہے جسکی ہدایت کار وہ خود ہے۔ اسکا ڈائریکشن دیپتی گپتا نے کی ہے۔

ڈاکومنٹری کے بارے میں وہ کہتتی ہے یہ تین سال کا ایک سفر ہے۔ 300 گھنٹے کے فوٹوز ہے اور انداز کی بات کروں گی تو یہ اپنے طرح کی پہلی ہے۔ بتادیں کہ یہ ڈاکومنٹری پچھلے سال ممبئی فلم فیسٹیول میں بھی دیکھائی گئی تھی۔ بات کریں سونا کی تو وہ تقریبا ایک دہائی پہلے سنگر بننے کے لیے کارپوریٹ کی نوکری چھوڑ کر فلم انڈسٹری میں آئی تھی۔

سونا مہاپترا کی پیدائش اڑیسہ کے کٹک میں ہوئی تھی۔ انہوں نے بی ٹیک کیا ہے۔ سونا کے پاس ایم بی اے کی بھی ڈگری ہے۔ آگے چل کر سونا نے برانڈ مینجر کے طور ر ماریکو میں کام کیا اور کئی برانڈس کو ہینڈل کیا۔ 2018 میں انہوں نے کیلاش کھیر اور انوملک پر جنسی استحصال کا الزام لگایا تھا۔ سونا نے میوزک کمپوز رام سمپت سے شادی کی ہے۔

فوٹو:سونا مہاپترا کے انسٹاگرام سے لی گئی

Tags:

You Might also Like