Type to search

تعلیم اور ملازمت

جے ای ای مین 2020: اس دن تک کرسکیں گے جے ای ای مین کے لیے درخواست

کیریئر ڈسک،7مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) نے جے ای ای کے لیے جوائنٹ انٹرنس امتحان کی آن لائن رجسٹریشن عمل کی آخری تاریخ کو آگے بڑھا دیا ہ۔ جن امیدواروں نے اب تک درخواست نہیں دی ہے وہ 12مارچ تک جے ای ای مین کے امتحان کے لیے آفیشل ویب سائٹ پر جاکر درخواست دے سکتے ہیں۔

ویب سائٹ jeemain.nta.nic

بتادیں کہ پہلے درخواست کا عمل 6 مارچ کو بند ہونے والا تھا۔ لیکن اب درخواست کرنےکی آخری تاریخ کو بڑھا دیا گیا ہے۔ امیدوار اب 12 مارچ کو شام 5 بجے ک درخواست کرسکتے ہیں۔

نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی اپریل 2020 میں ہونے والے جے ای ای امتحان اپریل کے مہینے میں 9/8/7/6 اور 11 تاریخ کے درمیان منعقد کرئے گی۔ جے ای ای مین کے انٹرنس امتحان کے نتائج 30 اپریل تک جاری کردیا جائے گا۔ بتادیں کہ درخواست کرنے کی تاریخ آگے بڑھانے کے ساتھ اپلی کیشن فارم کو ایڈیٹ کرنےکی تاریخ کو بھی بدل دیا گیا ہے۔ پہلے امیدوار 8 مارچ سے 12 مارچ تک اپنے فارم ایڈیٹ کرسکتے تھے۔ لیکن اب امیدوار 13 مارچ سے 16 مارچ تک فارم ایڈیٹ کرسکیں گے۔

ایسے ہوگا امتحان
بی.ای / بی. ٹیک والے امیدواروں کا کمپیوٹر بیسڈ ٹیسٹ (سی بی ٹی) ہوگا۔
بی. آرکیٹیکچر کا ریاضی پارٹ 1۔ اور اپٹیٹیوڈ ٹیسٹ پارٹ 2 ۔ کا امتحان کمپیوٹر بیسڈ ٹیسٹ ہوگا۔ وہیں ڈرائنگ ٹیسٹ 3 پین پیپر کے ذریعہ آف لائن طریقے سے ہوگا۔
بی. پلاننگ ۔ ریاضی پارٹ 1، ایٹیٹیوڈ ٹیسٹ پارٹ 2 اور پلاننگ بیسڈ سوالات پارٹ 3 کا کمپیوٹر بیسڈ امتحان ہوگا۔
جن امیدواروں نے سال 2018/2019 میں کلاس 12ویں کا امتحان دیا ہے اور جو امیدوار اس سال 12ویں کا امتحان دے رہے ہیں وہ جے ای ای مین 2020 کا انٹرنس امتحان دے سکتے ہیں۔ اپریل میں ہونے والے جے ای ای مین امتحان کے لیے عمر کی حد نہیں ہے۔

https://jeemain.nta.nic.in/WebInfo/Handler/FileHandler.ashx?i=File&ii=300&iii=Y

Tags:

You Might also Like