Type to search

ٹی وی اور فلم

اداکارہ ہیلی شاہ  کانز میں ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں

ہیلی شاہ کانز فلم فیسٹیول

فلمی ڈسک، 14 مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) حنا خان اکلوتی ٹی وی اداکارہ ہے جو کانز فلم فیسٹیول میں ڈیبیو کرچکی ہے- اور اب حنا خان کے بعد ہیلی شاہ وہ مقام حاصل کرنے جارہی ہے-

ہیلی شاہ مقبول ٹی وی اداکارہ ہے اور اس بار کانز کے ریڈ کارپٹ پر ہر کسی کی نظر انہی پر رہے گی-

 

ہیلی شاہ چھوٹے پردے کا بڑا نام ہے- جو اب تک کئی مقبول ٹی وی سیریلس میں نظر آچکی ہے- لیکن انکا پہلا شو تھا زندگی کا ہر رنگ… گلال- یہ شو سال 2010 میں آیا تھا-

اسکے بعد یوں تو وہ دیا اور باتی ہم، کھیلتی ہے زندگی آنکھ مچولی جیسے کئی بڑے سیریلس میں نظر ائی لیکن انہیں شو سوراگینی میں نوٹس کیا گیا-

 

شو سواراگینی سال 2015 میں آیا اس شو میں انکے ساتھ تیجسوی پرکاش بھی تھی- ہیلی شاہ اس سیریل میں کافی ماڈرن انداز میں نظر ائی تھی-

اصل زندگی میں ہیلی شاہ کافی اسٹائلش اور گلیمرس ہیں اور اسکا ثبوت ہے یہ تصویر-

سوراگینی کے بعد بھی  ہیلی شاہ ، صوفیانہ پیار میرا، یہ رشتے ہے پیار کے اور سال 2021 میں آئی  ویب سیریز عشق میں مرجاواں 2 میں نظر آچکی ہے-

ہیلی شاہ چند میوزک ویڈیوز اور شارٹ فلمز میں بھی کام کیا-

گجراتی خاندان میں 7 جنوری 1996 کو پیدا ہوئی ہیلی شاہ احمدآباد کی رہنے والی ہے- جس وقت انہوں نے ایکٹینگ میں ڈیبیو کیا اس وقت وہ صرف 8ویں کلاس میں تھی-

بارہ سال چھوٹے پردے پر ایکٹینگ کرنے کے بعد اب ہیلی شاہ بڑے پردے کی طرف رخ کررہی ہے- انکی ڈیبیو فلم کا نام ہے کایا پلٹ-

خبر ہے کہ کانز فلم فیسٹیول میں انکی فلم کا پوسٹر جاری کیا جائے گا اور اسکے لیے انکے ریڈ کارپٹ لکس پر ہر کسی کی نظریں ہونگی-