Type to search

ٹی وی اور فلم

اداکارہ حنا خان کی اگلی فلم لائنز

فلمی ڈسک، 31 جولائی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اسٹار پلس کے سیریلس یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے، کی اداکارہ حنا خان کا حالیہ میوزک ویڈیو بارش کافی مقبول ہوا تھا، اب انکی فلم “لائنز” کا پہلا گانا جہلم دے دریا، ریلیز ہوا ہے-

 چھوٹے پردے کی مشہور اداکارہ حنا خان آج کسی پہچان کی محتاج نہیں رہی- انہوں نے صرف اپنے دم پر انڈسٹری میں ایک اونچا مقام حاصل کرلیا ہے-

حنا ٹی وی سیریلس کے علاوہ میوزک ویڈیو اور بالی ووڈ فلموں میں بھی نظر آچکی ہے- اب پھر سے حنا اپنی اگلی فلم کے لیے تیار ہے-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by HK (@realhinakhan)

 

حنا کی فلم “لائنز” کا پہلا گانا “جہلم دے دریا” صوفی گلوکار اور شاعر روحیل بھاٹیہ نے کپموز کیا اور یش چودھری نے گایا ہے-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by HK (@realhinakhan)

 

فلم کو راحت کاظمی ، طارق خان ، زیبا ساجد اور راج کشواہا نے پروڈیوس کیا ہے- یہ جموں اور کشمیر میں سرحد کے دونوں طرف رہنے والے لوگوں کی زندگی پر مبنی ہے-

اداکارہ نے اس فلم میں ایک کمزور لڑکی نازیہ کا رول نبھا رہی ہے- جسکی شادی کشمیر کی سرحد کے پار ہوتی ہے-

کہانی اس بات کے ارد گرد گھومتی ہے کہ کیسے سرحد پر تناؤ کے درمیان رشتے میں ایک روکاوٹ بن جاتے ہیں-

حنا خان نے اپنے جوش اور تجربے کو شیئر کرتے ہوئے کہا، اس پروجیکٹ کا حصہ بننا حقیقت میں خوش قسمتی کی بات ہے-

 

اس فلم اور خاص طور پر اس گانے کی شوٹنگ کے دوران مجھے بہت سارے حیرت انگیز تجربات ہوئے-

میں بس ناظرین کے ردعمل دیکھنےکے لیے انتظار کررہی ہوں-

فلم میں حنا خان کے ساتھ فریدہ جلال ، رشی بھوٹانی اور احمر حیدر زاہد قریشی بھی ہیں۔ یہ فلم ووٹ سلیکٹ پر ریلیز ہوئی ہے۔

آپ کو بتادیں کہ حنا خان کی فلم لائنز کا ٹریلر سامنے آگیا ہے۔ حنا خان نے اس فلم کے ساتھ کانز فلم فیسٹیول کے ریڈ کارپٹ پر اپنا ڈیبیو کیا تھا- کانز فلم فیسٹیول میں حنا کی فلم لائنز کا پوسٹر ریلیز ہوا تھا-

حنا نے سوشل میڈیا پر اپنی اس فلم کا ایک ٹریلر فینس کے ساتھ شیئر کیا ہے-

Tags:

You Might also Like