Type to search

وائرل

امریکہ میں دو ہندوستانی نوجوانوں نے ایک دوسرے سے کی شادی:وائرل

امریکہ/23جولائی(اردوپوسٹ) امریکہ کے نیوجرسی شہر میں ہندنژاد کے دو نوجوان امت شاہ اور آدتیہ مدی راجو نے ایک دوسرے سے شادی کرلی۔ دونوں نیوجرسی کے سوامی نارائن مند میں شادی کرکےہمیشہ  کے لیے ایک دوسرے کےہوگئے۔ اس شادی سے دنیا بھر میں ہم جنس پرست تعلقات رکھنے والے لوگوں کو امید جگی ہے کہ محبت آزاد ہے اور ایک دن انہیں بھی ایسا کرنے کی اجازت ملے گی۔

اس شادی شدہ جوڑے کو سوشل میڈیا پر خوب مبارکباد مل رہی ہے۔ اور انکی تصویریں سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔ بتادیں کہ امت اور آدتیہ کی ملاقات ایک بار میں ہوئی تھی جسکے بعد انہوں نے ایک دوسرے کا نمبر لیا اور انکی دوستی پھر پیار میں بدل گئی۔

اپنے رشتے کو لیکر امت اور آدتیہ نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ جب ہم ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے تھے تو ہمیں بالکل نہیں لگا کہ ہم شادی کریں گے لیکن وقت گذرنے کے ساتھ ہی ہمیں محسوس ہوا کہ ہم لوگ ایک دوسرے کے لیے ہی بنے ہیں۔ اسکے بعد ہم نے اپنے والدین سے با کی اور انکے سامنے شادی کی خواہش جتائی۔

دونوں کی دوستی آگے بڑھی تو میل۔جھول کا سلسلہ شروع ہوا۔ اور 3 سالوں کے ڈیٹ کے بعد دونوں نے ایک دوسرے کے ساتھ ہی زندگی گذارنے کا فیصلہ کرلیا۔ انکی شادی پر جہاں لوگوں نے ٹیوٹر پر انہیں ناپسندیدہ تبصرے کیے تو کچھ لوگوں نے جم کر تعریف کی۔ ہریش ایئر نام کے ایک شخص نے لکھا کہ امت اور آدتیہ کو انکی شادی شدہ زندگی کی مبارکباد ۔ دوستوں ایک دن ایسا آئے گا جب ہم محسوس کریں گے انہوں نے ہم جنس پرست شادی نہیں بلکہ شادی کی ہے۔

دونوں نے پورے ہندو رسم و رواج کے مطابق شادی کی۔ اتنا ہی نہیں شادی سے پہلے امت اور آدتیہ نے پری۔ویڈنگ فوٹو شوٹ بھی کرایا اور مہندی ۔ ہلدی کی پارٹی بھی ہوئی۔

Tags: