Type to search

جرائم و حادثات

ممبئی کے واشی اسٹیشن پر لوکل ٹرین میں آگ لگ گئی ، کوئی جانی نقصان نہیں

ممبئی،9اکتوبر(اردو پوسٹ ڈاٹ کام) نوئی ممبئی اسٹیشن پر چھترپتی شیوا جی ٹرمنل سے پنویل جانے والی لوکل ٹرین کے ایک ڈبے کے اوپر پینٹوگراف میں چہارشنبہ کو صبح آگ لگ گئی۔ مرکزی ریلوئے کے اہلکاروں نے یہ معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اہلکاروں نے بتایا کہ جب ٹرین صبح قریب ساڑھے نو بجے اسٹیشن میں آرہی تھی تبھی کسی انجان شخص کی طرف کوچ کے پینٹوگراف میں بیگ پھیکنے سے معمولی آگ لگ گئی۔ پینٹوگراف بجلی ریلوں کے ڈبوں کے اوپر توانائی منتقل کے لیے لگایا گیا ایک آلہ ہوتا ہے ۔ اس حادثے سے ہربر لائن کی خدمات کچھ وقت کے لیے درہم برہم ہوگئی۔

مرکزی ریلوئے نے واقع کے بارے میں ٹیوٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اسٹیشن پر سی ایس ایم ٹی ۔ پنویل لوکل پی ایل – 49 کے پینٹوگراف میں کسی انجان شخص کی طرف سے بیگ پھیکے جانے سے آگ لگ گئی۔ ٹرین کو صبح 9 بجکر 28 منٹ سے واشی اسٹیشن پر 12 منٹ کے لیے روک دیا گیا۔

Tags:

You Might also Like