Type to search

جرائم و حادثات

مدھیہ پردیش کے سنگرولی میں این ٹی پی سی کی 2 مال گاڑیاں ٹکرائی، 3 لوگوں کی موت

بھوپال،1مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش کے سنگرولی میں این ٹی پی سی کی دو مال گاڑیاں آمنے سامنے ٹکرانے سے لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ واقع میں ایک ٹرین کے انجن کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ خبر ملتے ہی موقع پر این ٹی پی سی کے ذیادہ تر کتوالی تھانہ انچارج اور بھاری تعداد میں پولیس پہنچ گئی۔ واقع کے وقت ایک ٹرین میں کوئلہ بھرا ہوا تھا اور دوسری خالی واپس لوٹ رہی تھی۔ دونوں ہی ٹرین اترپردیش کے رہندے نگر کے این ٹی پی سی پلانٹ کے لیے کوئلہ سپلائی کے کام لگی تھی۔

ملی معلومات کے مطابق 13 ڈبے بھی پٹری سے اتر گئے ہیں۔ یہ حادثہ سنگرولی سے قریب سات کلومیٹر دور گھنہری گاؤں کے پاس ہوا۔ سنگرولی ضلع کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ ، پردیپ شینڈے نے میڈیا کو بتایا کہ جس ریلوے لائن پر یہ حادثہ پیش آیا اسے نیشنل تھرمل کارپوریشن کی طرف سے کوئلے کو مدھیہ پردیش سے اتر پردیش لانے ۔ لینے جانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ این ٹی پی سی ہی اسکا آپریشن اور انتظام کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب تک ایک انجن میں سے ایک تین لاشوں کو نکالے جاچکے ہیں اور لاشوں کی اب تک پہچان نہیں ہوپائی ہے۔

Tags:

You Might also Like