Type to search

ٹی وی اور فلم

فلم ‘چھلانگ’ کا پوسٹر ریلیز، الگ انداز مں دیکھے راجکمار راؤ اور نصرت

فلمی ڈسک،25جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) چھلانگ کے فلم سازوں نے فلم کا پہلا پوسٹر جاری کردیا ہے- اس پوسٹر میں نصرت بھروچہ اور راجکمار راؤ بہت ہی الگ انداز میں نظر آرہے ہیں، جہاں اداکار پہلے ہی اپنے ریڈ لک سے سلیپ اوتار کے ساتھ دل جیت رہے ہیں وہیں نصرت سپورٹس فلم میں یقینی طور پر اپنے ساتھ کامیڈی کو لا رہی ہے-

بالی ووڈ فلمساز ہنسل مہتاکی فلم ’چھلانگ‘ اس فلم میں نصرت بھروچہ اور محمد ذیشان ایوب کےبھی اہم کردار ہیں۔ یہ فلم ایک پی ٹی ٹیچر کے حوصلہ افزا سفر کی کہانی ہے جس میں راجکمار راؤ پی ٹی ٹیچر بنے ہیں۔

فلم کے پوسٹر میں راجکمار راؤ تکیے کی شکل میں فٹبال کا استعمال کرتے ہوئے سرخ ٹریک سوٹ میں سوتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ ان کے اردگرد بہت سے بچے ہیں جو سبھی اسکولی طلباء لگ رہے ہیں وہیں نصرت انہیں گھور رہی ہیں۔ کیپشن میں لکھا ہے ’’لمبی چھلانگ کے لئےلمبی نیند ضروری ہے‘‘۔

اس فلم کے ذریعے ، ہنسل مہتا کہیں نہ کہیں اسکولی نصاب میں کھیلوں کی تعلیم کو بھی ضروری بنانے کی طرف اشارہ کررہے ہیں۔ پوسٹر میں بھی اس کی کوشش واضح طور پر دکھائی دے رہی ہے۔ فلم ’چھلانگ‘ 13 مارچ کو ریلیز ہو گی۔

Tags: