Type to search

اسپورٹس

آسٹریلین اوپن: بوپانا اور نادیہ مکسڈ ڈبلز کے دوسرے راؤنڈ میں

اسپورٹس ڈسک،26جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہندوستانی ٹینس کھلاڑی روہن بوپنا اور ان کی یوکرین کی ساتھی نادیہ کیچونک نے آسٹریلیائی اوپن ٹینس گرانڈسلیم کے مکسڈ ڈبلز کیٹیگری کے دوسرے راؤنڈ میں داخل ہوگئے۔ بوپنا اور نادیہ کی جوڑی نے شروعاتی دور میں امریکہ کے آسٹن کرجیسیک اور یوکرین کیليودميلا كيتشينوك کی جوڑی کو ایک گھنٹے 15 منٹ تک چلے مقابلے میں 7-5، 4-6، 10-6 سے ہرا دیا۔

اب اس ہندوستان۔یوکرین جوڑی کاسامنا دوسرے دور میں اتوار کو برازیل کے برونو سواريز اور امریکہ کے نیکول ملیچر کی جوڑی سے ہوگا جنہوں نے جرمنی کے آندریاس میس اور پولینڈ کی الکجا روسولسکا کی جوڑی کو 6-2 ، 6–4 سے شکست دی۔

بوپنا کو ہم وطن ثانیہ مرزا سے جوڑی بنانی تھی لیکن انہیں پنڈلی کی چوٹ کی وجہ سے ٹورنامنٹ سے ہٹنا پڑا۔

Tags:

You Might also Like