Type to search

ٹی وی اور فلم

‘وائلڈ ڈاگ’: ساوتھ سپر اسٹار ناگرجنا کی بیوی کا رول کریں گی دیا مرزا

فلمی ڈسک،26جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ساؤتھ سینما کے سپر اسٹار اکینینی ناگرجنا فلم ڈائریکٹر سلیمان کے ساتھ ایک فلم پر کام کررہے ہیں۔ اس فلم کا ٹائٹل ‘وائلڈ ڈاگ’ ہے۔ اس فلم کا پہلا پوسٹر آوٹ ہوچکا ہے- وہیں اس فلم میں لیڈ اداکارہ کے نام کا خلاصہ نہیں ہوا تھا، اب لیٹسٹ رپورٹس کے مطابق فلم میکرس نے دیا مرزا کا نام کا فائنل کیا ہے، وہ فلم میں ناگرجنا کی بیوی کا کردار نبھائیں گی-

ناگرجنا کا این آئی اے افسر کا رول فلم وائلڈ ڈاگ میں ناگرجنا ایک این آئی اے افسر کا رول پلے کررہے ہیں- فلم کو لیکر کہا جارہا ہے کہ اس میں کافی اسٹنٹ ہونگے اس لیے انٹرنیشنل اسٹنٹ ڈائریکٹر اس پر کام کریں گے، اس فلم کو نرنجن ریڈی اور انوش ریڈی پروڈیوس کررہے ہیں۔

فلم کو لیکر کہا جارہا ہے کہ ہیہ سچے واقعات پر مبنی ہے- ناگرجنا نے ممبئی میں فلم شروع کردی ہے، بتادیں کہ فلم یونٹ کے ایک ذرائع نے یہ معلومات دی ہے کہ دیا مرزا فلم میں ناگرجنا کی بیوی کا رول پلے کررہی ہے-

ورک فرنٹ کی بات کریں تو دیا مرزا آخری بار راجکمار ہیرانی کی فلم سنجو میں نظر آئی تھی-اس میں انہوں نے سنجے دت بنے رنبیر کپوری کی بیوی کا کردار نبھایا تھا-

Tags:

You Might also Like