Type to search

بین الاقوامی

مصر کے سابق صدر حسنی مبارک انتقال کرگئے

قاہرہ، 25 فروری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام )مصر کے سابق صدر حسنی مبارک اپنی طویل بیماری کے بعد انتقال کرگئے۔ یہ اطلاع سرکاری ٹی وی نے منگل کو دی۔ ان کی عمر 94 برس تھی۔

اقتدار سے ہٹائے جانے کے بعد مظاہرین کے قتل سمیت کئی مقدمات کے باعث حسنی مبارک قید میں رہے تاہم 2017 میں عدالت نے انہیں قتل کے الزامات سے بری کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔
حسنی مبارک نے دوران قید 6 سال کا عرصہ ملٹری اسپتال میں گزارا مگر وہ اس عرصے میں شدید علیل رہے۔

ریاستی ٹی وی نے بھی سابق صدر کے انتقال کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ قاہرہ کے ملٹری اسپتال میں سرجری کے باعث زیر علاج حسنی مبارک انتقال کرگئے ہیں۔

مصری حکام کی جانب سے ان کی موت کی وجوہات کی تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں تاہم ان کی سابقہ اہلیہ کے بھائی جنرل منیر ثابت کا کہنا ہے کہ ہم اسپتال میں موجود ہیں اور صدارتی دفتر ہی ان کی تدفین کے انتظامات کرے گا۔
حسنی مبارک 4 مئی 1928 کو پیدا ہوئے، انہوں نے 1949 میں مصری ائیر فورس میں شمولیت اختیار کی اور پھر اسی عرصے میں پائلٹ بنے۔