Type to search

تعلیم اور ملازمت

آئی سی اے آر انٹرنس امتحان، جانیں تفصیلات

کیریئر ڈسک،25فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) آئی سی اے آر انٹرنس امتحان : نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے ) آئی سی اے آر انٹرنس امتحان کی تفصیلات یکم مارچ کوجاری ہونگی۔ آئی سی اے آر امتحان یکم جون کو منعقد کیا جائے گا اور اسکے نتائج 15 جون کو جاری کردیا جائے گا۔ امیدوار این ٹی اے اور آئی سی اے آر کی آفیشل ویب سائٹ  nta.ac.in اور ntaicar.nic.in پر جاکر امتحان سے جڑی ہر معلومات حاصل کرسکیں گے۔

امتحان میں ان مضامین سے سوال شامل ہونگے جو امیدوار درخواست فارم بھرنے کے دوران منتخب کرتے ہیں۔  ہر امیدوار کو امتحان دینے کے لیے تین موضوع کا انتخاب کرنا ہوگا۔ سوالیہ پیپر میں 50 ملٹی چوائس سوالات ہونگے۔ یہ انٹرنس امحان کا 25واں ایڈیشن ہوگا۔

نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی دوسری مرتبہ آئی سی اے آر انٹری امتحان کا انعقاد کرنے والی ہے۔ 2018 تک ، یہ امتحانات انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ (آئی سی اے آر) کی طرف سے منعقد کی گئے تھے۔

انڈین کونسل آف ایگریکلچر ریسرچ ہندوستانی حکومت کے وزارت زراعت میں محکمہ زرعی تحقیق و تعلیم کے تحت ایک ایک خودمختار تنظیم ہے