Type to search

اسپورٹس

ڈومینک تھیم نے نڈال کو آسٹریلین اوپن سے باہر کیا

اسپورٹس ڈسک،30جنوری(اردوپوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) آسٹریا کے ڈومینک تھیم نے چہارشنبہ کو ورلڈ نمبر ایک کھلاڑی رافیل نڈال کو الٹ پھیر کا شکار بناکر آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں داخل ہوگئے جہاں انکا سامنا الیگزینڈر زویریو سے ہوگا۔

نڈال نے فرنچ اوپن پچھلے دو فائنل میں پانچویں سیڈ ڈومینک تھیم کو ہرایا تھا جسکا وہ میلبورن میں بدلہ پورا کرنے میں کامیاب رہے۔ انہوں نےاسپین کے کھلاڑی کو سخت مقابلے میں 7-6 (7/3), 7-6 (7/4), 4-6, 7-6 (8/6) سے شکست دے کر انکی 20 ویں گرینڈ سلیم خطاب کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔

تھیم کا سامنا اب جرمنی کے ساتویں سیڈ الیگزینڈر زویریو سے ہوگا، جنہوں نے تجربہ کار سٹین واورنکا کو 1-6, 6-3, 6-4, 6-2 سے ہرایا۔ زیورو پہلی بارکسی گرینڈ سلیم کے آخری چار میں پہنچے ہیں۔ اس مقابلے کے فاتح کو فائنل میں سات بار کے چیمپئین نواک جوکووچ یا چھ بار کے فاتح راجر فیڈرر سے ہوگا جنکے درمیان دیگر سیمی فائنل کھیلا جائے گا۔

تھامس ماسٹر کے بعد آسٹریلین اوپن کے سیمی فائنل میں پہچنے والے دوسرے آسٹریلیائی کھلاڑی بنے تھیم نے کہا، سبھی میچ بہت اچھے سطح پر کھیلے گئے۔ مجھے لگتا ہے کہ ہم دونوں بہترین فارم میں ہے۔

Tags:

You Might also Like