Type to search

ٹیکنالوجی

سیمسنگ گیلکسی اے51 ہندوستان میں لانچ

ٹیکنالوجی ڈسک،30جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سیمسنگ نےہندوستان میں اپنا نیا اسمارٹ فون لانچ کیا ہے۔ یہ فون سیمسنگ گیلکسی اے51 ہے۔ اس اسمارٹ فون کی قیمت 23999 روپے ہے۔ یہ قیمت 6جی بی ریم اور 128جی بی اسٹوریج والے ویرینٹ کی ہے۔ اسمارٹ فون کے بیک میں 4 کیمرے دیئے گئے ہیں۔ سیمسنگ گیلکسی اے 51 اسمارٹ فون بلیو، وائٹ ، بلیک کلر میں ملے گا۔ سیمسنگ کا یہ فون 31 جنوری سے ریٹل اسٹورس، سیمسنگ اوپیرا ہاؤس ، سیمسنگ ای شاپ اور بڑے آن لائن پورٹلز میں ملے گا۔ گیلکسی اے 51 سمسنگ کی گیلکسی اے ۔ سیریز کا لیٹسٹ اسمارٹ فون ہے۔ یہ پچھلے سال ہندوستان میں لانچ ہوئے سیمسنگ گیلکسی اے 50 کا سکسیر ہے۔

لانچ آفر کی بات کریں تو سیمسنگ گیلکسی اے 51 اسمارٹ فون خریدنے کے لیے اگر آپ ایمیزون پے کا استعمال کرتے ہیں تو آپ کو 5 فیصدی تک کا کیش بیک ملے گا۔ اسکے علاوہ کمپنی سیمسنگ گیلکسی اے 51 کے خریدار کو ون۔ٹائم اسکرین متبادل کا آفر دے رہی ہے۔ اسمارٹ فون میں 6.5 انچ کا فل ایچ ڈی پلس سپر ایمولیڈ انفینٹی ۔او ڈسپلے دیا گیا ہے۔ مائیکرو ایس ڈی کارڈ کے ذریعہ فون کے اسٹوریج کو 512 جی بی بڑھا سکتے ہیں۔ اسمارٹ فون میں آن۔اسکرین فینگرپرنٹ سینسر اور چہرے کی شناخت فیچر دیئے گئے ہیں۔

اس فون میں 4 میگا پکسل کیمرہ، فون کے ریئر پرائمری کیمرہ 48میگا پکسل کا ہے۔ اسکے علاوہ فون کے پچھے 5 میگا پکسل کا ڈپتھ کیمرہ، 5 میگا پکسل کا میکرو کیمرہ، اور 12 میگاپکسل کا الٹرا وائڈ کیمرہ دیا گیا ہے۔ فرنٹ میں سیلفی کے لیے 32 میگا پکسل کا کیمرہ دیا گیا ہے۔ فون میں 15 واٹ فاسٹ چارجینگ کے ساتھ 4000 ایم اے ایچ کی بیٹری دی گئی ہے۔

Tags:

You Might also Like