Type to search

صحت

ڈیجیٹل ڈیٹوکس : یہ ہم سب کے لئے کیوں اہم ہے؟

ڈیجیٹل ڈیٹوکس

ہیلتھ ڈسک، (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ڈیجیٹل ڈیٹوکس ۔ دنیا بھر میں بڑھ رہے موبائل فون، کمپیوٹر ، گیجٹ اور انٹرنیٹ صرف سہولیات کے لئے بنے ہیں،

لیکن اب یہ یہی سہولیات ایک لت کی شکل اختیار کرنے لگی ہے-

عالم یہ ہے کہ لوگ ان گیجٹس کے مضر اثرات پر بات کرنے لگے ہیں،

پوری دنیا میں ڈیجیٹل ڈیٹوکس کی باتیں ہونے لگی ہے-

یہ ایک ایسا دور ہے جب افسردگی کو لیکر مختلف جسمانی اور ذہنی پریشانیوں،

کے لیے ڈیجیٹل ڈیٹوکس  کا سہارا لینا پڑ رہا ہے-

ڈیجیٹل ڈیٹوکس کیمپوں کا ہے یہ دور

اب دنیا بھر کے ملکوں میں لوگوں کو موبائل فون کی لت سے چھٹکارا دلانے کے لیے ڈیجیٹل ڈیٹوکس  کیمپس چلن میں آئے ہیں-

یہ ڈیجیٹل ڈیٹوکس  کیمپس (انٹرنیٹ کے نشہ سے پاک مرکز) لوگوں کو انکی ڈیجیٹل آلات والی جگہ ہوتی ہے-

یہاں لوگوں کو موبائل فون، کمپیوٹر، گیجٹس اور انٹرنیٹ سے دور رکھ کر میل-میلاپ اور آپسی بات چیت کے لیے حوصلہ افزائی کیا جاتا ہے-

کچھ کیمپس میں آلات سے دوری بنائے رکھنے کے لیے سختی برتی جاتی ہے-

لیکن کئی کیمپس ایسے بھی ہوتے ہیں جہاں نرمی سے پیش آیا جاتا ہے-

دلچسپ بات یہ ہے کہ کئی بار بچوں کے والدین انہیں انٹرنیٹ کی لت سے چھٹکارا دلانے،

کے لیے اس طرح کے انٹرنیٹ کی لت سے پاک مرکز میں بھیجا جاتا ہے-

دنیا میں ان دنوں گجیٹس سے ہونے والی بیماریوں اور پریشانیوں پر آئے دن نئے تحقیق سامنے آرہے ہیں۔

ذیادہ تر تحقیق ان آلات کو ہمیشہ سے ہی معاشرتی طور پر خطرناک مانتا رہا ہے

، ایک ریسرچ میں پایا گیا ہے کہ موبائل فون سے دوری بنا لینے سے 18 فیصدی لوگوں کو ذہنی سکون،

14 فیصدی لوگوں کو آرام، 10 فیصدی لوگوں کو خؤشی اور 6 فیصدی لوگوں کو آزادی کا احساس ہوا،

ماہرین نفسیات ہمیشہ سے گیجٹ سے دوری کی وکالت کرتے رہے ہیں۔

Tags: