Type to search

اسپورٹس

ڈوپنگ میں پھنسے پرتھوی شاہ، بی سی سی آئی نے 8 مہینے کے لیے کیا معطل

نئی دہلی/31جولائی(ایجنسی) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے بلے باز پرتھوی شا کو بی سی سی آئی نے معطل کردیا ہے۔ بی سی سی آئی نے ڈوپنگ قوانین کے خلاف ورزی کی وجہ سے انہیں معطل کیا ہے۔ پرتھوی شا کو 8 مہینے کے لیے معطل کیا ہے۔ جو کہ 15 نومبر تک جاری رہے گا۔ پرتھوی کے علاوہ دو اور کرکٹروں کو ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی کی وجہ سے بین کیا گیا ہے۔ راجستھان کے کرکٹر دیویا گجراج کو 6 مہینے کے لیے بین کیا گیا ہے۔ گجراج راجستھان انڈر 19 کرکٹ ٹیم سے کھیل چکے ہیں۔ وہیں ویدبھر دلارور کو بھی 6 مہینے کے لیے بین کیا گیا ہے۔

شا نے 22 فروری 2019 کو سید مشتاق علی ٹرافی کے دوران اپنا نمونہ دیا تھا ، جس میں ممنوعہ مادے کے کچھ حصے ملے تھے۔ 16 جولائی 2019 کو پرتھوی کو بی سی سی آئی کے ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی کا ملزم پاتے ہوئے معطل کیا گیا۔ پرتھوی نے اپنےاوپر لگے الزامات کو مانا، لیکن کہا کہ انہوں نے انجانے میں اس مادہ کو استعمال کیا۔ بی سی سی آئی نے پرتھوی کی طرف سے دیئے گئے دلیل کو قبول کیا اور انہیں 15 نومبر تک کے لیے معطل کیا گیا ہے۔

پرتھوی نے آخری انٹرنیشنل ٹیسٹ میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف حیدرآباد میں کھیلا تھا۔ انہوں نے اب تک ہندوستان کے لیے دو ٹیسٹ کھیلے ہیں۔ انکے نام ایک سنچری اور ایک نصف سنچری درج ہے۔

Tags: