Type to search

ٹیکنالوجی

گوگل کے اسمارٹ فون پکسل 4 میں ریڈار ٹکنالوجی کا ہوگا استعمال

نئی دہلی/31جولائی(اردو پوسٹ) ٹیکنالوجی کی دنیا بہت آگے نکل چکی ہے- ایسے میں گوگل پکسل 4 اسمارٹ فون لیکر آرہی ہے- جس میں ایڈوانس فیس شناخت فیچر کو شامل کیا گیا ہے- کمپنی نے ایک ٹیوٹر ہینڈل پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے- 22 سکنڈ کے اس ویڈیو کو دیکھ کر صاف پتہ چلتا ہے کہ سامنے چہرہ لاتے ہی وہ آن لاک ہوجاتا ہے- اسکے بعد آپ اسے ہاتھ میں موومنٹ سے کنٹرول کرسکتے ہیں- سوائپ کرنے کے لیے فون کو چھونے کی ضرورت نہیں ہوگی-

گوگل بلاگ پر مہیا معلومات کے مطابق ، پچھلے پانچ سالوں سے کمپنی موشن سینسر ٹیکنالوجی پر کام کررہی تھی- اس ٹیکنالوجی کو سولی (Soli) یا موشن سینسنگ ریڈار نام دیا گیا ہے- اس ٹیکنالوجی کی مدد سے گانے کو بند کرنا، آلارم بندکرنا، فون کال کو سائلنٹ کرنا بہت آسان ہوجائے گا- ان کاموں کے لیے فون کو چھونے کی ضرورت نہیں ہوگی- صرف ویونگ سے یہ سارے کام کیے جاسکتے ہیں-

اسکے علاوہ فیس آن لاک فیچر شامل کیا جائے گا کمپنی کا کہنا ہے کہ ویسے تو یہ پرانا فیچر ہے، لیکن ہم نے اس میں الگ طرح سے انجیئنرنگ کیا ہے- دوسرے اسمارٹ فون کے سامنے جاکرانتظارکرنا پڑتا ہے تب فون آن لاک ہوتا ہے- پکسل 4 فون کو ہاتھ میں لیتے ہی یہ آن لاک ہوجائے گا-

Tags:

You Might also Like