Type to search

ٹی وی اور فلم

کامیڈین کنگ راجو سریواستو نہیں رہے

راجو سریواستو

بالی ووڈ کے سپر اسٹار امیتابھ بچن کی نقل کرنے پر 50 روپئے ملے تھے-


فلمی ڈسک، 21 ستمبر (اردوو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اپنی کامیڈی سے مداحوں کو ہنس-ہنس کر لوٹ پوٹ کردینے والے مشہور کامیڈین راجو سریواستو کا 58 سال کی عمر میں دیہانت ہوگیا ہے-

راجو نے اپنے زبردست ٹیلنٹ سے لاکھوں کروڑوں فینس کے دلوں میں خاص جگہ بنائی-

کامیڈین راجو سریواستو کا ایک مہینے سے زیادہ وقت تک ہاسپٹل میں زندگی اور موت کے درمیان کشمکش کے بعد آج دیہانت ہوگیا ہے- کامیڈین کی صحت میں درمیان میں بہتری دیکھنے کو ملی تھی، لیکن پچھلے کچھ دنوں سے انکی حالت میں بہتری نہیں ہورہی تھی-

جب سے راجو سریواستو کو ہارٹ اٹیک آیا تھا، تبھی سے وہ بے ہوش ہی تھے- راجو شریواستو کی پیدائش کانپور کی ہے-

کانپور کی گلیوں سے نکل کر مایا نگری تک کا سفر طے کرنے والے راجو نے اپنے ہنر کے دم پر لوگوں کے دلوں پر راج کیا ہے-

کامیڈین کے بے تاج بادشاہ کو گجودھر بھیا کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، کیونکہ وہ اس نام سے بہت کامیڈی کرتے ہیں- 25 ستمبر 1963 کو کانپور میں پیدا ہوئے راجو شریواستو کے والد رمیش چندر شریواستو مشہور شاعر تھے-
ایک انٹرویو کے دوران راجو نے کہا تھا کہ بچپن میں انکو شعر سنانے کے لیے کہا جاتا تھا، وہ تب برتھ ڈے میں جاکر شاعری سناتے تھے-

سال 1982 میں راجو سریواستو ممبئی میں چلے آئے اور یہاں سے شروع ہوا انکی جدوجہد- شروعتی دنوں میں اپنا گذارا کرنے کے لیے انہوں نے آٹو رکشاں بھی چلایا تھا- اسکے بعد انہوں نے فلموں میں چھوٹے چھوٹے رول کیے-
راجو سریواستو نے بالی ووڈ میں انیل کپور کی فلم تیزاب کے ذریعہ قدم رکھا تھا- اس فلم میں انہوں نے کامیڈی رول کے لیے خوب سرخیاں بٹوری- اسکے بعد انہوں نے راجشری پروڈکشن میں بنی سلمان خان کی فلم میں نے پیار کیا، میں ٹرک کلینر کا بھی رول کیا تھا-

اسکے علاوہ انہوں نے شاہ رخ خان کے ساتھ فلم بازیگر میں کالج اسٹوڈنٹ کے رول میں بھی کام کیا-
اسکے علاوہ انہوں نے آمدنی اٹھنی خرچہ روپیہ میں بابا چن چن چو، واہ تیرا کیا کہنا ، میں بنے خان کے اسسٹنٹ کا رول، کرینہ کپور کی فلم میں پریم کی دیوانی ہوں ، میں کرینہ کے نوکر جیسے چھوٹے چھوٹے کردار ادا کیے-
کامیڈین راجو سریواستو اداکار امیتابھ بچن سے بہت پیار کرتے تھے۔ بگ بی کی فلم شعلے راجو کو بہت پسند تھی، اور اس کا اثر بھی ان پر پڑا۔

فلم شعلے کو دیکھنے کے بعد انہوں نے امیتابھ بچن کی طرح بولنا، اٹھنا، بیٹھنا شروع کیا۔ یہاں سے راجو نے امیتابھ بچن کی مِیمکری شروع کی۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ راجو سریواستو امیتابھ بچن کی بہت اچھی طرح سے نقل کرتے ہیں۔ انہیں پہلی بار امیتابھ کی نقل کرنے پر 50 روپے بطور انعام بھی ملے۔

راجو سریواستو نے ٹی وی شو دی گریٹ انڈین لافٹر چیلنج میں حصہ لیا، جو سال 2005 میں اسٹار ون پر نشر ہوا تھا۔ اس شو نے راجو سریواستو کی زندگی بدل دی۔

اس شو کے ذریعے انہوں نے کافی مقبولیت حاصل کی۔ تاہم اس شو میں راجو سریواستو رنر اپ بنے۔
دی گریٹ انڈین لافٹر چیلنج کے بعد راجو سریواستو نے مشہور ریالٹی شو بگ باس 3 میں بھی شرکت کی۔

راجو کے دیہانت پر پی ایم مودی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا-

راجو سریواستو نے یکم جولائی 1993 میں لکھنؤ کی رہنے والی شیکھا سے شادی کی۔ ان کے دو بچے ہیں، انتارا اور آیوشمان۔

راجو نے کئی فلموں میں کام کیا جن میں تیزاب (1988)، میں نے پیار کیا (1989)، بازیگر، مسٹر آزاد (1993)، آمدنی اٹھنی خرچہ روپیہ (2001)، واہ تیرا کیا کہنا (2002)، میں پریم کی دیوانی ہوں (2003)، بگ بردار، بامبے ٹو گوا (2007)، جیسی فلمیں شامل ہے-

سال 1994 میں دوردرشن کے سیریل دیکھ بھائی دیکھ میں انہوں نے کیمیو کیا تھا- اسکے بعد شکتی مان، سال 2005 میں دی گریٹ انڈین لافٹر چیلنج، بگ باس، کامیڈی سرکس، کامیڈی کا ماہا مقابلہ، نچ بلیئے، گینگس آف ہنسی پور، جیسے شوز شامل ہے-