Type to search

ٹی وی اور فلم

بگ باس 16 کا حصہ بنیں گی اداکارہ پرکروتی مشرا 

پرکروتی مشرا

ٹی وی ڈسک، 20 ستمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کلرس چینل پر نشر ہونے والے سلمان خان کے متنازعہ شو بگ باس کو شروع ہونے میں چند دن باقی ہے- جیسے جیسے شو کی تاریخ قریب آرہی ہے کنٹیسٹنٹ کے نام سامنے آرہے ہیں-

سلمان خان کے شو میں اڑیا اداکارہ پرکروتی مشرا کے آنے کی خبر ہے، سننے میں آیا ہے کہ انکا نام ریالٹی شو کے لیے کنفرم ہے-

پرکرتی مشرا کا نام انٹرٹینمنٹ دنیا میں بہت مشہور ہے۔ انہوں نے ٹی وی سے لیکر اڑیا سنیما تک بہت کام کیا ہے۔ یہی نہیں وہ نیشنل وننگ ایوارڈ میں بھی کام کر چکی ہیں۔

 

آب آپ کہیں گے یہ پرکروتی مشرا کون ہے؟ پرکروتی مشرا کو لوگ سیریل بٹٹی بزنس والی، سے جانتے ہیں- پرکروتی اڑیا اداکارہ ہے، کئی ہندی شو میں بھی کام کرچکی ہے- وہ نیشل ایوارڈ یافتہ بھی ہے-

 

اپنے کام کے علاوہ پرکروتی مشرا پرسنل لائف کو لیکر تنازعات میں رہی ہے- آپ کو جانکار حیرانی ہوگی کہ پرکروتی مشرا کا جولائی 2022 میں ویڈیو وائرل ہوا تھا، جس میں وہ بھونیشور کی سڑکوں پر انہیں پیٹے جانے کا دعوی تھا-
پرکروتی مشرا کا اپنے شادی شدہ کو-ایکٹر بابوشان موہنتی کے ساتھ افیئر ہونے کی بات سامنے آئی تھی-

 

شوہر کا اداکارہ پرکروتی کے ساتھ افیئر معلوم ہونے کے بعد بابوشان موہنتی کی بیوی غصہ ہوگئی تھی، کہا گیا کہ وائرل ویڈیو میں پرکروتی کو پیٹنے والی خاتون اور کوئی نہیں بلکہ موہنتی کی بیوی تھی-

پرکروتی نے شوبز انڈسٹری میں اپنے کیریئر کی شروعات بطور چائلڈ آرٹسٹ کیا تھا، وہ 5 سال کی عمر سے کام کررہی ہے، پہلی بار پرکروتی فلم سباتا ما اینڈ سنا پنکھری ، میں دیکھی تھی-

 

تب سے آج تک پرکروتی ٹی وی شو اور فلموں میں ایکٹیو ہے- پرکروتی ایس آف اسپیس 2 میں کنٹیسٹنٹ تھی-
اگر بات کریں بگ باس کی تو، سلمان خان کا شو اکتوبر کے پہلے ہفتہے میں ٹیلی کاسٹ ہوسکتا ہے- شو کا پرومو ریلیز ہوگیا ہے، لیکن ابھی تک پریمیئر کی تاریخ اناؤنس نہیں کی گئی-

بگ باس 16 کو اس بار بھی سلمان خان ہی ہوسٹ کررہے ہیں- شو میں منور فاروقی ، ٹنا دتہ، پونم پانڈے، فیصل شیخ، جنت زبیر کے آنے کی خبر ہے-

 

پرکروتی مشرا کی پیدائش 3 مارچ 1995 کو بھوبنیشور میں ہوئی- پرکروتی مشرا اڑیا کے میوزک ڈائریکٹر منمتھ مشرا کی بیٹی ہے- ان کی والدہ میڈیا میں کام کرتی ہیں۔

انہوں نے بھونیشور سے تعلیم حاصل کی ہے۔ پھر وہ ممبئی چلی گئیں اور یہاں سے بی اے میں گریجویشن کیا۔ پرکرتی مشرا اڑیسہ رقص میں بھی مہارت رکھتی ہیں۔ انہوں نے معروف ڈانسر اور گرو گنگادھر پردھان سے تربیت لی ہے۔

مشرا کو اپنی پہلی فلم کے لیے اڑیسہ اسٹیٹ فلم ایوارڈ برائے بہترین چائلڈ ایکٹر کا ایوارڈ ملا۔ انہوں نے بالی ووڈ میں بطور مرکزی اداکارہ فلم تھکول میں قدم رکھا۔ اسپیشل مینشن کیٹیگری میں نیشنل فلم ایوارڈ بھی ملا۔

 

انہوں نے سال 2014 میں زی ٹی وی کے انڈیا بیسٹ سینے اسٹار کی کھوج میں کام کیا۔ اس کے بعد وہ لال عشق سیریل میں نظر آئیں اور ایس آف اسپیس 2 میں بھی نظر آئیں۔

Tags:

You Might also Like