Type to search

صحت

آفس میں لگاتار کرسی پربیٹھے رہنا بن سکتا ہے پریشانی کا سبب ، نظرانداز کریں یہ عادتیں

ہیلتھ ڈسک/8جولائی(اردوپوسٹ) آپ بھلے ہی گھر میں یوگا کرتے ہوں، جم میں ورزش کرتے ہوں، لیکن اگر آپ دفتر میں آکر کرسی سے چپک جاتے ہیں، یہ آپ کےنا تو صحت کے لیے اچھا ہے اور نا ہی پروفیشنلزم کےلیے۔ ایک اسٹیڈی کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ دفتر میں فیزیکل ایکٹیوٹی بڑھا کر آپ اپنے تناؤ کو کافی کم کرسکتے ہیں ۔ امریکہ کے ایریزونا یونیورسٹی نے آفس میں کام کرنے والے لوگوں پر یہ مطالعہ کیا ہے۔ اس مطالعہ میں پایا گیا ہے کہ زیادہ جسمانی سرگرمیوں کے ساتھ دوسروں کے مقابلے میں کم تناؤ جھیلتے ہیں۔
دفتر میں جسمانی سرگرمیاں کم ہونے کی وجہ سے صحت متاثر ہوتی ہے۔ اس سے پہلے آئی ایک اسٹیڈی میں بھی کہا گیا تھا کہ کرسی پر لمبے وقت گذارنا کئی بیماریوں کو دعوت دے سکتا ہے۔ اور ملازم کی زندگی کم کو کم کرسکتا ہے تو پھر ایسے میں کیا کرنا چاہیے۔
کرسی سے مت چپکے: دفتر سے اکثر کرسی پر بیٹھ جانا اور پھر لگاتار بیٹھے رہنا آپ کی کمر کو زیادہ نقصان پہنچاتا ہے۔ کام کے وقت میں کچھ انٹرولس نکال لیں اور اپنے کمرے میں چہل قدمی کریے یا پھر اپنے ڈپارٹمنٹ کے حال میں تھوڑی دیر تک ٹہلے۔
دیگر ملازمین سے انٹرایکشن کریں: کئی باتیں آپ اپنے سب آرڈینیٹس کومیل پر لکھ کر بتاتے ہیں ۔ انہیں میل پر ہدایت دیتے ہیں۔ آپ یہ کرسکتے ہیں کہ جو بات آپ دوسرے ملازمین سے کہنا چاہتے ہیں میل لکھنے سے پہلے اٹھ کر اسکے پاس جائیں۔ اسکےبارے میں اسے موقف بتائے یا اس پر بات چیت کریں۔ اب واپس اپنی سیٹ پر لوٹ کر میل کریں۔

آفس میں فیزیکل اکٹیوٹی کریں

سیٹ پر چائے نا منگائیں: اگر چائے یا پانی آپ کے ٹیبل پر ہی پہنچ جاتی ہے تو اسے بند کردیں۔ چائے پانی باقاعدہ کینٹین میں جائے۔ پانی استعمال اپنے ہاتھ سے لیکر پئیں۔ اس طرح آپ کی جسمانی سرگرمیاں بنی رہیں گی۔
ملنے والوں سے گیسٹ روم میں ملیں: اگر آپ سے ملنے کوئی آیا ہوتو اسے اپنے کمرے میں نہ بولائے بلکہ اسے گیسٹ روم میں بولائے اور وہاں جاکر بات کریں۔ وہاں صوفے پر بیٹھیں گے تو آپ پوسچر بدلیں گے، آپ ریلاکس فیل کریں گے۔
آفس میں بھی کرسکتے ہیں ورزش: آفس میں کسی کھلی جگہ پر جاکر آپ ہلکی۔پھلکی ورزش یا یوگا کرسکتے ہیں اس طرح آپ کا جسم درست رہے گا۔ تو تناؤ آپ کے پاس نہیں آئے گا اور آپ تمام بیماریوں سے بچیں رہیں گے۔

Tags:

You Might also Like