Type to search

ٹی وی اور فلم

بالی ووڈ اداکارہ سونیا سہانی، اپنی اداکاری سے پہچان بنائی

سونیا سہانی

فلمی ڈسک، 23 ستمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ میں کئی نئے چہرے آتے ہیں اور چند ہی فلموں میں کام کرکے فینس کے دلوں میں جگہ بنالیتے ہیں- ان میں کچھ اسٹارس بالی ووڈ میں لمبے وقت تک اپنی جگہ بنائے رکھتے ہیں تو کئی اداکارائیں انڈسٹری کو الوداع کہے دیتے ہیں-

 

ہم بات کررہے ہیں ایسی ہی ایک خوبصورت اداکارہ کے بارے میں جو اپنی فلموں کے ساتھ ہی اپنی پرسنل لائف کو لیکر بھی سرخیوں میں رہی-

اداکارہ اوشا عرف سونیا سہانی اپنے وقت کی مقبول اداکارہ تھی، انہوں نے کئی فلموں میں بطور ہیروئین کام کیا-
سونیا پاکستان کے ایک سکھ خاندان سے تھی، لیکن ہند-پاک بٹوارے کے بعد انکے والدین نے اپنا مذہب بدل کرعیسائی کرلیا- سونیا کا اصلی نام تھا اوشا سہانی-

 

انکے والد لاہور سے اور والدہ پیشاور سے تھی، بٹوارے کے بعد انکا خاندان کشمیر میں رہنے لگا، انکے 8 بھائی بہن تھے اور اوشا سے سب سے چھوٹی تھی، وہ بچپن سے کافی تیز اور خوبصورت تھی-

 

بچپن میں انہوں نے تھیٹر میں کام کیا انکے ٹیلنٹ کو فلم میکر روپ شوری اور آئی ایس جوہر نے پہچننا اور ممبئی اور انکے ساتھ 5 سال کا معاہدہ کیا- فلموں میں کامیاب ہونے کے لیے انکا نام بدل کر سونیا سہانی کردیا گیا-

 

 

بتادیں کہ کامیڈی فلم جوہر محمود ان گوا، سال 1965 میں آئی تھی فلم میں اداکار آئی ایس جوہر، سمی گریوال اور محمود نے کام کیا تھا،

ساٹھ اور ستر کے دہائی میں جب ہیروئین فلموں میں کسینگ سین (بوسہ) نہیں کرتی تھی، تب انہوں نے اپنی پہلی ہی فلم جوہر اور محمود ان گوا، میں آئی ایس جوہر کے ساتھ کیسنگ سین دیا تھا، انہیں تب کیسنگ گرل، کہا جانے لگا تھا- کہا جاتا ہے کہ سینسر بورڈ اس سین پر کافی اعتراضات جتایا تھا-

 

سونیا نے دیو آنند، کشور کمار، محمود، سنجیو کمار، سجیت کمار جیسے بڑے اسٹارس کے ساتھ کام کیا- بعد میں وہ فلموں میں سکنڈ لیڈ میں دیکھی-

سونیا سہانی سال 1973 میں آئی فلم بابی میں مسز سشما ناتھ کے کردار میں نظر آئی تھی-

سونیا جب کیریئر کے عروج پر تھی تبی انہیں شو پالتانہ سے پیار ہوگیا، شو برطانیہ دور حکومت کے دوران مشہور پالیتانہ ریاست کے راجکمار تھے- انکا پورانام شیویندر سنگھ گوئل تھا، اسے اب سورت یا ٹاٹھیاواڑ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے-

 

شیو پہلے سے ہی شادی شدہ تے اور انکا ایک بچہ بھی تھا- کہا جاتا ہے کہ شادی سے پہلے دونوں کچھ وقت تک لو-ان میں رہے-

سال 1976 میں دونوں نے شادی کی اور انکا ایک بچہ ہوا، سونیا تب فلمیں چھوڑ کر راج ماتا بن چکی تھی، سال 1990 میں شیو کی ہارٹ اٹیک سے موت ہوگئی اور اسکے بعد انکی دنیا بدل گئی-