Type to search

ٹیکنالوجی

ہواوے انجوائے 10ایس تین ریئر کیمرے کے ساتھ لانچ

ہواوے انجوائے

ٹیکنالوجی ڈسک،29اکتوبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہواوے انجوائے 10 ایس کو چین میں لانچ کردیا گیا ہے۔ ابھی کچھ دن پہلے ہی کمپنی نے چینی مارکیٹ میں انجوائے 10 اور ہواوے کا انجوائے 10 پلس کو لانچ کیا تھا۔ ہواوے کی انجوائے سیریز کا نیا فون تین ریئر کیمرے اور بیک پینل فنیش کے ساتھ آتا ہے۔ ہینڈ سیٹ میں واٹر ڈراپ اسٹائل نوچ بھی ہے۔ انجوائے 10 ایس اینڈروئیڈ 9 پائی پر مبنی ای ایم یو آئی پر چلتا ہے۔ اس میں اوکٹا کور ہائیسیلکون کیرن 710 ایف پروسیسر کا استعمال کیا گیا ہے۔ یہ اس سال مارچ مہینے میں پیش کیا گیئے ہواوے انجوائے 9 ایس کا اپ گریڈ ہے۔

انجوائے 10 کے 6 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج ویرینٹ کو چینی مارکیٹ میں 1599 چینی یوآن (تقریبا 16،000 روپے) میں فروخت کیا جائے گا۔ فون کو میجیک نائٹ بلیک، ایمرلڈ گرین اور ریلیم آف دی اسکائی رنگ میں دستیاب کرایا گیا ہے۔ اس فون کو ہندوستان میں لانچ کرنے کے متعلق میں معلومات نہیں دی گئی ہے۔

ہواوے کے اس اینڈروئیڈ 9 پائی پر مبنی ای ایم یو آئی 9.1.1 پر چلتا ہے۔ اس میں 6.3 انچ کا فل ۔ ایچ ڈی + 1080-2400 پکسلز او لیڈ ڈسپلے ہے۔ساتھ میں 6 جی بی ریم دیئے گئے ہیں۔

Tags:

You Might also Like