Type to search

آٹو موبائل

بینیلی نے لانچ کی اپنی سب سے سستی موٹرسائیکل

benelli

آٹو ڈسک،23اکتوبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بینیلی انڈیا نے ملک میں اپنی سب سے سستی موٹر سائیکل امپیریل 400 کروزر موٹرسائیکل لانچ کردی ہے۔ نئی بینیلی امپیریل کی ہندوستان میں ایکس شوروم قیمت 1 لاکھ 69 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔ اور اسکا سیدھا مقابلہ اس سیگمنٹ کی رائل انفیلڈ کلاس 350 اور جاوا موٹرسائیکل سے ہوگا۔ نئی امپیریل ملک میں کمپنی کی پہلی کلاس بائیک بھی ہے۔ نئی امپیرل کی بکنگ شروع کردی گئی ہے اور ملک بھر میں بینیلی ڈیلرشپ پر اور ویب سائٹ کے ذریعہ 4 ہزار روپے ٹوکن اماؤنٹ کے ساتھ اسکے بک کیا جاسکتا ہے۔

نئی بینیلی امپیریل 400 میں 399 سی سی کا ایس او ایچ سی، سنگل سلنڈر ، فار۔اسٹروک، ایئر کولڈ بی ایس 4 انجن دیا گیا ہے جو فیول انجکشن تکنیک والا ہے۔ یہ انجن 20 بی ایچ پی پاور اور 29 این ایم ٹرک جنریٹ کرتا ہے۔ وہیں کمپنی نے اسے 6 اسپیڈ گیئر باکس سے لیس کیا ہے۔ بینیلی انڈیا نے موٹرسائیکل کے ساتھ عام طور پر تین سال/لامحمدود کلومیٹر ویرینٹی اور تحفے کے طور پر پہلے دو سال کی سرویس دی ہے۔

Tags: