Type to search

اسپورٹس

نیپال کی انجلی نے بنا کوئی رن دیئے 6 وکٹ لیے، توڑے کئی ریکارڈ

اسپورٹس ڈسک،2 ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) نیپال کی انجلی چند نے پیر کو تاریخ بناتے ہوئے ایشین گیمس کے خواتین کرکٹ مقابلے میں بنا کوئی رن دیئے 6 وکٹ لیے۔ انجلی نے نیپال کے پوکھرا میں کھیلے گئے اس مقابلے میں مالدیپ خواتین ٹیم کے خلاف یہ کامیابی حاصل کی۔

ساؤتھ ایشن گیمس کی خواتین کرکٹ مقابلے کایہ پہل ہی مقابلہ تھا جس میں انجلی نے تاریخ بنائی۔ نیپال نے مالدیپ کی خواتین ٹیم کو صرف 16 رن پر ڈھیر کردیا جسکے بعد صرف 5 گیندوں میں بنا کوئی وکٹ کھوئے 17 رن بناکر مقابلہ جیت لیا۔ ہدف کا پچھا کرنے اتری نیپالی ٹیم کے لیے اوپنر کاجول نے 13 رن بنائے جبکہ اضافی 4 رن بھی ملے۔

انجلی نے اسی کے ساتھ تاریخ بنائی اور انکے نام انٹرنیشنل کرکٹ (مرد اور خواتین ) کا بہترین بولنگ ریکارڈ درج ہوگیا۔ ان سے پہلے مالدیپ کی ماس ایلیسا نے چین کے خلاف اسی سال 3 رن دے کر 6 وکٹ لیے تھے۔ مرد کرکٹ میں ہندوستان کی دپیک چہر کے نام بہترین گیند بازی کا نمبر ریکارڈ درج ہے۔ جنہوں نے اسی سال 10 نومبر کو بنگلہ دیش کے خلاف 7 رن دے کر 6 وکٹ لیے تھے۔