Type to search

وائرل

ٹک ٹاک کی بدولت ، یہ لڑکی بن گئی اتنی امیر، ساتھ رکھتی ہے باڈی گارڈ

وائرل ڈسک،2 ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سوشل میڈیا پلیٹ فارم کسی شخص کی زندگی کس قدر بدل سکتا ہے۔ اسکی مثال ایک 23 سالہ نوجوان لڑکی سے دی جاسکتی ہے۔ اس لڑکی کے پاس سوشل میڈیا ویڈیو ایپ ٹک ٹاک پر کل 1.6 کروڑ مداح ہیں۔ اسکی بدولت وہ معاشی طور پر خوشحال ہوچکی ہے کہ وہ اپنی حفاظت کے لیے باڈی گارڈ رکھتی ہے اور اسکی ماں نے اب نوکری بھی چھوڑ دی ہے۔

سوشل میڈیا پرچھانے والی اس نوجوان لڑکی نام ہولی ہورن ہے، جو برطانیہ کی بڑی سپر اسٹار بن چکی ہے۔ پرکشش ہونٹوں، چوڑی بھوری آنکھوں اور مینیکیور کیے ہوئے ناخوں  کے ساتھ وہ اپنے سر کو کیمرے کی طرف جھک کر سٹی بجاتی ہے تو مداح دیوانے ہوجاتے ہیں۔

انکا ٹک ٹاک ویڈیو 15 سکنڈ میں ہی ختم ہوجاتا ہے۔ لیکن لوگوں کے درمیان اسکی اپیل چونکانے والی ہے۔ ٹاک ٹاک پر اپ لوڈ کیے گئے انکے چھوٹی سی ویڈیو کلپ کو کروڑوں لوگ دیکھتے ہیں۔

میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق بی بی سی کے اسٹریکٹلی کم ڈانسنگ کے بنانے والے فی قسط پر ایک کروڑ ناظرین ہی جٹا پاتے ہیں اس ویڈیو نے انٹرنیٹ پر ہولی کو ایک سپر اسٹارڈم دیا ہے۔ انکی اس کامیابی پر جو سب سے زیادہ خوش ہے، وہ ہیں انکی ماں جوڈی۔

ہولی کی 45 سالہ ماں جوڈی نے دی میل کو کہا، میرے دوست اس طرح سے پیش آئے کہ یہ کیا ہوگیا؟ ایمانداری سےکہو تو یہ عجیب ہے۔ میں واقعی میں اسے سمجھ نہیں پارہی ہوں۔ لیکن وہ اس سے پیسے کما رہی ہے۔ اس لیے ہم بھی اسکے ساتھ ہی ہیں۔ یہ ایک دلچسپ کیریئر ہے۔ اس نے مجھے حیرت میں ڈال دیا ہے۔

ہولی ابھی تک تو اپنے بھائی بہن کے ساتھ گھر پر رہتی ہے۔ مگر اب وہ اشتہاری اور ایجنٹ سے ملنے کے لیے اپنے خاندان کے ساتھ لندن کے قریب ویسٹ سیسکس میں ایک چار۔بیڈروم والے گھر میں شفٹ ہوگئی ہے۔

جب وہ کسی پروگرام میں ہوتی تو انکے ساتھ باڈی گارڈ کی ٹیم ہوتی ہے۔ اپنی کامیابی پر ہولی کا کہنا ہے کہ یہ بہت پیار ہے۔

Tags:

You Might also Like