Type to search

فیشن

انیتا ڈونگرے برتھ ڈے اسپیشل: محنت اور لگن سے فیشن کی دنیا کی کوئین بنی

انیتا ڈونگرے

فیشن ڈسک،3 اکتوبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) فیشن کی دنیا کا بڑا نام انیتا ڈونگرے آج اپنی سالگرہ منارہی ہے۔ انہوں نے اپنی محنت اور لگن سے فیشن ڈیزائننگ کی فیلڈ میں دنیا بھر میں نام کمایا۔ اپنی محنت اور لگن سے دن رات ایک کرکے مقام پانے والی انیتا ڈونگرے کی کہانی کسی فلمی لگتی ہے-

انیتا ڈونگرے کی پیدائش 3 اکتوبر 1963 کو ممبئی کے ایک سندھی گھرانے میں ہوئی- انیتا ڈونگرے نے ممبئی میں واقع ایس این ڈی ٹی کالج میں فیشن ڈیزائن کی تعلیم حاصل کی۔ انیتا ڈونگرے نے ایک کاروباری شخصی پروین ڈونگرے سے شادی کی اور ان کا بیٹا یش ڈونگرے ہے-

انیتا کو ڈیزائنگ سے لگاؤ تھا اور قریب 30 سال پہلے ایک ماسٹر جی اور دو ٹیلروں کے ساتھ بیٹھ کر کسی نئے ڈیزائن پر غور کیا کرتی تھی- انکا کام آج بھی وہی ہے، بس فرق یہ ہے کہ تقریبا 2000 لوگوں کے ساتھ کام کررہی ہے-

قریب 13 سے 14 سال کی عمر میں پڑھائی کے وقت انکی دلچسپی ڈیزائنگ میں پیدا ہوئی- انہوں نے ارمانی، کلیون، اور اس وقت کے مشہور ڈیزائنرز کا مطالعہ بھی کیا تھا-

 انیتا نے اپنا راستہ خود ہی بنانا- انہوں نے اپنی والدہ کو سیلائی کرتے دیکھتی تھی جسے دیکھ کر انیتا کے ذہن میں بھی سیلائی کا شوق ہوا- انیتا نے سال 1995 میں انہوں نے کیریئر کی شروعات صرف دو سیلائی مشین سے شروع کیا- تقریبا 30 سالوں سے فیشن کی دنیا  میں سرگرم ہے۔

 انیتا اور انکی بہن نے ایک 300 مربع فٹ کے کمرے میں اپنا کام کرنا شروع کیا اور خواتین کے لیے ویسٹرن آوٹ فٹ سیلتی تھی-

لیکن شروعات میں کسی نے بھی انکے بنائے کپڑوں کو اپنے اسٹور میں جگہ نہیں دی اور نہ ہی کسی مال نے انہیں اپنے یہاں شاپ کھولنے کی جگہ دی-

 انیتا نے سوچا کہ کام کرنے والے کارپوریٹ ورلڈ کی خواتین کے لیے کوئی ایسا برانڈ نہیں تھا جو صحیح رینج میں کپڑے بناتا ہو-

یہی دیکھ کر انکے ذہن میں کام کاج کرنے والی خواتین کے لیے کپڑے ڈیزائن کرنے کا جنون سوار ہوا-

انیتا ڈونگرے نے اپنے خود کے برانڈ کو شروع کرنے کا فیصلہ لیا-

سال 2015 میں اے اینڈ ڈی کے ساتھ ہی گلوبل دیسی، ہاؤس آف انیتا، انیتا ڈونگرے برائیڈل کاؤچر اور انیتا ڈونگرے پنک سٹی جیسے بہت سارے برانڈ کھل گئے-

اس طرح سے انیتا نے اپنی محنت اور لگن سے دنیا بھر میں لوگوں کو اپنے کپڑوں کا دیوانہ بنا دیا-

آج انکے ڈیزائن کیے ہوئے کپڑے بڑی سے بڑی مشہور شخصیت پسند کرتی ہے اور فیشن شو میں بھی انہیں پیش کرتی ہے-

ان میں کٹرینہ کیف، کرینہ کپور، عالیہ بھٹ، بھومی پیڈنیکر، شاہد کپور، میرا راجپوت، پرینکا چوپڑا جیسے اسٹارس شامل ہے-