Type to search

اسپورٹس

چنئی سپر کنگز کی شکست کا سلسلہ جاری، سن رائزرس 7 رنز سے جیتا

اسپورٹس ڈسک،3اکتوبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں جمعہ کو کھیلے گئے انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے 14ویں میچ میں سن رائزرس حیدرآباد نے چنئی سپر کنگز کو سات وکٹ سے ہرا دیا۔ حیدرآباد کے 165 رنوں کا ہدف کا پچھا کرنے اتری چنئی کی ٹیم 20 اووروں میں پانچ وکٹ گنوا کر 157 رن ہی بنا سکی۔ ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے اتری سن رائزرس حیدرآباد کی ٹیم نے 20اوور میں پانچ وکٹ گنوا کر 164 رن بنائے تھے۔

آخری اووروں میں بڑے شاٹ کھیل کر ورلڈ کپ 2011 فائنل سمیت کئی مواقع پر ہندوستانی ٹیم کو جیت دلا چکے دھونی گرمی سے پریشان نظر آئے۔ انہوں نے درجہ بندی کے ناکام رہنے کے بعد جڈیجہ کے ساتھ پانچویں وکٹ کے لیے 72 رن جوڑ کر ٹیم کو جیت کی دلہیز تک لے جانے کی کوشش کی، لیکن آخر میں چوک گئے۔ آخری دو اوور میں چنئی کو 44 رن چاہیئے تھے۔ 19ویں اوور کی پہلی گیند پر یاکر ڈالنے کے بعد بھونیشور کمار کے پٹھوں میں کھنچاؤ آگیا۔

خلیل احمد نے وہ اوور پورا کیا جس میں دھونی نے ایک چھکا بھی لگایا۔ آخری اوور جس میں چنئی کو 28 رن چاہیئے تھے۔ پہلی ہی گیند وائڈ رہی جس پر چار رن بھی نکل گئے۔ دوسری گیند پر دھونی نے چوکا لگایا۔ لیکن اگلی تین گیند بہترین رہی۔ آخری گیند پر کورین نے چھکا لگایا۔ لیکن میچ تب تک ہاتھ سے نکل چکا تھا۔ پچھلے میچ میں مین آف دی میچ رہے شاہد نے چار اوور میں صرف 12 رن دیئے۔

Tags:

You Might also Like