Type to search

اسپورٹس

آسٹریلیا ورلڈ کپ سے باہر، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان فائنل میں مقابلہ

Covid-19 ECB

مانچسٹر/12جولائی(اردوپوسٹ) میزبان انگلینڈ نے آسٹریلیا کو شکست دے کر آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ جمعرات کو کھیلے گئے مقابلے میں اس نے سابق چیمپئن کو 8 وکٹ سے شکست دی۔ انگلینڈ کی جیت میں جیسن رائے (85) اور کرس وکس (3/20) کی اہم رول رہا۔ آسٹریلیا کی پوری ٹیم 223 رن بناکر آوٹ ہوگئی اور انگلینڈ نے قریب 18 اوور باقی رہتے جیت حاصل کرلی۔ انگلینڈ کا مقابلہ اتوار کو تاریخی لارڈس میدان میں نیوزی لینڈ سے ہوگا۔ جس نے ہندوستان کو شکست دے کر لگاتار دوسری بار ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنائی۔ اسکا مطلب یہ ہے کہ اس بار ورلڈ کپ کو کوئی نیا چمپئین ملنا طے ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم اس سے پہلے تین بار ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچی تھی لیکن خطاب جتنے میں ناکام رہی تھی۔ اس سے پہلے انگلینڈ 1992 میں ورلڈ کپ فائنل میں پہنچی تھی اور وہاں اسے پاکستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

پانچ بار کی چمپئین آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا لیکن اسٹیو اسمتھ (85) کے علاوہ کوئی اور بلے باز ٹک نہیں سکا۔ ووکس نے تین آسٹریلیائی کھلاڑیوں کو پولین بھیجا۔

Tags: