Type to search

ٹی وی اور فلم

ڈرامہ اداکار شری رام لاگو کا 92 سال کی عمر میں انتقال

فلمی ڈسک،18ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) مشوہر و معروف اداکار ڈاکٹر شری رام لاگو نے 92سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ ہندی اور مراٹھی فلموں اور تھیٹر کے وہ ایک جانے مانے اداکار تھے۔

70 اور 80 کے دہائی کی بڑی فلموں کا حصہ رہ چکے ایکٹر شری رام لاگو کا لمبی بیماری کے بعد پونے کے دیناناتھ ہاسپٹل میں انتقال ہوگیا۔ وہ 92 سال کے تھے۔ لاگو نے نہ صرف بالی ووڈ فلموں میں کام کیا بلکہ وہ مراٹھی فلموں کا بھی حصہ رہے۔ اسکے علاوہ وہ مراٹھی تھیڑ سے بھی جوڑے رہے۔ وہ امیتابھ بچن کی مشہور فلم مقدر کا سکندر میں نظر آئے تھے۔ اسکے علاوہ انہوں نے ہیرا پھیری، منزل، تھوڑی سی بے وفائی، لاوارث، شری مان شری متی، صدمہ اور انصاف کی پکار جیسی فلموں میں کام کیا۔

شری رام لاگو کی پیدائش 16 نومبر 1927 میں مہاراشٹرا کے ستارا ضلے میں ہوئی تھی۔ انہوں نے میڈیکل کی پڑھائی کی اور ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کی۔ میڈیکل کالج میں پڑھائی کے دوران ہی انہوں نے تھیڑ کرنا شروع کردیا تھا۔ وہ پروگریسو ڈرامائی ایسوسی ایشن سے جوڑے۔ انہوں نے ممبئی یونیورسٹی سے ای این ٹی سرجری میں ڈگری حاصل کی اور 6 سال تک پونے میں پراکٹس کی۔ اسکے بعد ایڈیشنل ٹریننگ کے لیے وہ کینڈا اور انگلینڈ بھی گئے۔ ہندوستان واپس آنے کے بعد انہوں نے پونے میں پراکٹس شروع کی۔ اسکے بعد انہوں نے ایکٹنگ کے علاقے میں قدم رکھا۔

سال 1969میں وہ فل ٹائم ایکٹر بن گئے۔ پہلے انہوں نے مراٹھی میں کچھ پلے سے اپنے کیریئر کی شروعات کی۔ انکا ڈیبیو پلے وسنت کنیٹکر کی طرف سے لکھا گیا Oshalala Mrityu تھا۔ بالی ووڈ میں فلموں کی بات کریں تو انہوں نے سال 1972 میں پنجرہ فلم سے اپنے بالی ووڈ کیریئر کی شروعات کی۔ اسکے بعد انہوں نے پچھے موڑ کر نہیں دیکھا۔ والد کے رول میں، ویلن کے رول میں یا پولیس کے رول میں شری رام لاگو نے فلم انڈسٹری میں مختلف قسم کے رول پلے کیے اور 100 سے بھی زیادہ ہندی فلموں کا حصہ بنے۔

ملا ہے بیسٹ ایکٹر کا فلم فیئر ایوارڈ

نجی زندگی کی بات کریں تو انہوں نے دیپا لاگو سے شادی کی تھی۔ دیپا خود بھی تھیڑ اور فلموں سے جوڑی ہوئی تھی۔ اس شادی سے انہیں 2 بیٹے تھے اور ایک بیٹی تھی۔ اپنی اداکاری کے لیے شری رام لاگو کو کئی مرتبہ اعزاز بھی دیا گیا۔ انہوں نے گھروندا فلم کے لیے بیسٹ سپورٹنگ ایکٹر کے فلم فیئر سے نوازے گئے۔ اسکے علاوہ سال 1997 میں انہیں کالی داس اعزاز اور سال 2010 میں انہیں سنگیت ناٹک اکیڈمی کے فلوشپ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ بھلے ہی یہ بے مثال شخصیت اب ہمارے درمیان نہیں رہے مگر شاندار اداکاری کی وجہ سے انہیں ہمیشہ یاد کیا جائے گا۔

Tags: