Type to search

اسپورٹس

آئی سی سی کی دو ٹیموں میں منتخب ہوئی سمرتی مندھانا ، ونڈے ٹیم آف دی ایئر میں چار ہندوستانی شامل

اسپورٹس ڈسک،18ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سال 2019 میں شاندار مظاہرہ کرنے والی سمرتی مندھانا آئی سی سی کی ونڈے ٹی 20 ٹیم آف دی ایئر میں منتخب ہوئی، سمرتی مندھانا کے علاوہ پانچ اور ہندستانی کھلاڑیوں کو آئی سی سی ٹیم آف دی ایئر میں جگہ ملی ہے- لیکن ان کھلاڑیوں کو یہ تو ونڈے یا ٹی 20 ٹیم میں ہی جگہ ملی ہے- سمرتی مندھانا اکیلے ہندوستانی کھلاڑی ہے- جنہیں آئی سی سی کی دو ٹیموں میں جگہ ملی ہے-

آئی سی سی نے منگل کو ٹیم آف دی ایئر اور پلیر آف دی ایئر کا اعلان کیا- آسٹریلیا کی ایلس پیری کو خاتون کرکٹر آف دی ایئر 2019 منتخب کیا گیا ہے- یہ ایوارڈ پچھلے سال سمرتی مندھانا کو دیا گیا تھا، ایلس پیری کو آئی سی سی ویمن ونڈے پلیر آف دی ایئر کا ایوارڈ بھی دیا گیا-

ہندوستانی کھلاڑیوں کی بات کریں تو سمرتی مندھانا کو سال کی ونڈے اور ٹی 20 دونوں ٹیموں میں جگہ ملی- انکے علاوہ شیکھا پانڈے، جھولنا اور پونم پانڈے آئی سی سی ونڈے ٹیم آف دی ایئر میں جگہ بنانے میں کامیاب رہی- دیپتی شرما اور رادھا یادو کو آئی سی سی ٹی 20 ٹیم آف دی ایئر میں جگہ ملی ہے-

Tags:

You Might also Like