Type to search

فیشن

نیتا امبانی کے بیگ میں جڑے ہیں 240 ہیرے

حیدرآباد/28جون(اردو پوسٹ) ریلائنس فاؤنڈیشن کی چیئرمین نیتا امبانی کی فوٹو سوشل میڈیا پر ان دنوں کافی دھوم مچا رہی ہے۔ لیکن اس بار فوٹو کے وائرل ہونے کےپچھلے وجہ کچھ اور ہے۔ ویسے تو تصویر میں کچھ ایسا خاص نہیں ہے۔ لیکن اگر آپ فوٹو میں نیتا امبانی کے بیگ کی طرف توجہ دیں گے تو اس بیگ کی قیمت جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔ وائرل ہو رہی اس فوٹو میں نیتا امبانی کے ہاتھ میں جو Hermès Himalaya Birkin bag بیگ ہے اس میں 240 ہیرے جڑے ہوئے ہیں۔ جنکی قیمت 2.6 کروڑ بتائی جارہی ہے۔ نیتا کے بیگ کی قیمت کی چرچہ اس وقت سوشل میڈیا پر خوب ہورہی ہے۔ فینس انکی تصویر کو تیزی سے شیئر کررہے ہیں۔

نیتا امبانی کی وائرل ہورہی اس تصویر کو امبانی فیملی انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر کیا گیا ہے۔ اس تصویر کے ساتھ کرینہ کپور خان، اور کرشمہ کپور بھی نظر آرہے ہیں۔ حالانکہ اس فوٹو میں نیتا امبانی کے بیگ نے سب کی توجہ اپنی طرف کھینچی ہے۔ اس تصویر میں نیتا سفید کلر کی ڈریس میں نظر آرہی ہے۔

ایک ویب سائٹ کے مطابق ہیمرس ہمالیہ برکین بیگ کلکشن میں سب سے زیادہ اچھا مانا جاتا ہے۔ اس میں 18 کیرٹ گولڈ کے ہارڈویئر پر 240 ہیرے لگے ہیں۔ 2017 میں اسی طرح کا سفید ہمالیہ کروکوڈائل ڈائمنڈ اسٹائل بیگ کرسٹیج کی نیلامی میں 3,79,261(2.6 کروڑ روپے) ڈالر میں فروخت ہوا تھا۔ اس میں دعوی کیا گیا تھا کہ یہ اب تک کا سب سے مہنگا بیگ ہے۔

Tags:

You Might also Like