Type to search

اسپورٹس

یزویندر چہل نے دھنشری کے ساتھ کی شادی، تصویریں وائرل

یزویندر چہل شادی

اسپورٹس ڈسک، 23 ڈسمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہندوستان کے اسٹار سپنر یزویندر چہل نے کوریوگرافر اور یوٹیوبر دھنشری ورما کے ساتھ شادی کرلی ہے۔ یہ شادی گروگرام میں 22 ڈسمبر 2020 کو ہوئی۔

چہل اور دھنشری نے اسی سال 8 اگسٹ 2020 میں منگنی کرکے اپنے فینس کو چونکا دیا تھا۔

کرکٹر یزویندر چہل نے اپنی منگیتر دھنشری ورما کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔ بتادیں کہ دونوں نے اگسٹ میں ہی منگنی کی تھی۔

سوشل میڈیا پر دونوں کی شادی کی تصویریں خوب وائرل ہورہی ہے۔ دھنشری ورما نے شادی کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ فینس تصویر پر خوب کمنٹ کررہے ہیں۔

 

آئی پی ایل 2020 کے لیے دبئی جانے سے پہلے ہی چہل نے دھنشری کے ساتھ منگنی کی تھی۔ کرکٹر نے سوشل میڈیا پر اسکی معلومات شیئر کی تھی۔ آئی پی ایل کے دوران دھنشری بھی دبئی گئی تھی۔ آئی پی ایل میچ کے دوران دھنشری آر سی بی کی ٹیم کو سپورٹ کرتی دیکھی تھی۔

یزویندر چہل کی اہلیہ یوٹیوبر ہے اور سوشل میڈیا پر اپنے ڈانس کے ویڈیو شیئر کرتی رہتی ہے۔ انکے ویڈیو کو کافی لائیکس ملتے ہیں۔ دھنشری اسکے ساتھ ہی ساتھ ڈانسر اور کوریوگرافر بھی ہے، وہ اپنی خود کی ڈانس کمپنی دھنشری ورما کمپنی چلاتی ہے۔

آسٹریلیا کے خلاف حال ہی میں کھیلے گئے چھوٹے فارمیٹ میں چہل کوئی خاص پرفارمینس نہیں دیکھا پائے۔ انہیں ٹیسٹ سیریز کے لیے شامل نہیں کیا گیا تھا۔ اس لیے وہ آسٹریلیا دورے سے واپس ہندوستان آگئے تھے۔

دھنشری ورما دارو بدنام گانے پر ڈانس کرکے سب کو حیران کردیا، یوں تو وہ پیشہ سے ایک ڈاکٹر ہے، لیکن انہوں نے ڈانسر کے طور پر ایک الگ پہچان بنائی ہے۔ انکے انسٹاگرام پر تقریبا 5 لاکھ سے زائد فالورورس ہے۔

دھنشری کی پیدائش 27 ستمبر 1996 میں دبئی میں ہوئی۔ انہوں نے ممبئی کے میٹھی بائی کالج اور ڈی وائی پاٹل یونیورسٹی سے پڑھائی کی۔ انہوں نے گریجویشن ڈینٹیسٹری کیا۔ انکے والدہ کا نام ورشا ورما ہے۔ اور انکے بھائی کا نام ویشال ورما ہے۔

انہوں نے ممبئی میں ڈینٹسمیمو ڈینٹل کیئر اینڈ سپا میں دانتوں کے ڈاکٹر کے طور پر کیا۔ انہوں نے مشہور کوریوگرافر شامیک داور سے ڈانس ٹریننگ لی۔

Tags:

You Might also Like