Type to search

ٹی وی اور فلم

اکشرا گوڑا برتھ ڈے اسپیشل: ساؤتھ فلموں کی مشہور اداکارہ

اکشرا گوڑا

فلمی ڈسک، 24 ڈسمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ساؤتھ اداکارہ اکشرا گوڑا اپنی اداکاری سے مداحوں کو ہمیشہ متاثر کرتی رہی ہے۔ اکشرا آج اپنی سالگرہ منارہی ہے-

اکشرا گوڑا کی پیدائش 24 دسمبر 1991 کو بنگلور میں ہوئی- وہ ایک فلمی اداکارہ ہے جو ہندی ، تامل اور کنڑ فلموں میں نظر آچکی ہے۔ اکشرا گوڑا نے سال 2013 میں آئی پریہ درشنی کی فلم رنگریز سے بالی ووڈ ڈیبیو کیا-

انکے والد جے پی ایس گوڑا ایک بزنسمین ہے اور والدہ گوری گوڑا ہے- انکے بھائی کا نام ہمسا ایس دیپک ہے اورانکی ایک چھوٹی بہن ہرشیتا ہے-

اکشرا گوڑا نے بنگلور کے نیو کیمبریج ہائی اسکول میں میں تعلیم حاصل کی- اور انہوں نے وجے جونیئر کالج سے پری-یونیورسٹی اسٹیڈیز کی تعلیم حاصل کی-

ہائی اسکول کے دوران انہوں نے ریاستی سطح پر تھرو بال کھیلا اور ٹیبل ٹینس میں بھی دلچسپی رکھتی ہے- اسکے علاوہ وہ ماڈلنگ شوز میں ریگولر حصہ لیتی رہتی ہے-

فلمی دنیا سے پہلے اکشرا نے ایک ماڈل کے طور پر اپنے کیریئر کی شروعات کی تھی- اکشرا گوڑا ڈپریشن کا شکار ہوچکی ہے اور اس بارے میں انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کھل کر بات کی تھی-

اس کے علاوہ اس نے بہت سارے اشتہارات میں ماڈل کی حیثیت سے کام کیا ہے جن میں ڈرمی کول پاؤڈر جیسے اشتہار شامل ہے-

اکشرا گوڑا سال 2012 میں آئی تامل ایکشن فلم میں نظر آئی- اس فلم کو اے آر موروگادوس نے ڈائریکٹ کیا تھا-

اپریل 2011 میں ، اکشرا گوڑا کا انڈین کرکٹر یوراج سنگھ سے نام جوڑچکا ہے،

تاہم ، گوڑا نے فوری اس کی تردید کی اور اس سے صاف انکار کیا-

سال 2011 میں انہوں تامل فلم اویارترو 420 میں دیوتا کا کردار نبھایا تھا-

یہ ایک ایکشن ڈرامہ فلم ہے جسے ایس پریم ناتھ نے ڈائریکٹ کیا تھا-

اس فلم میں انکے ساتھ واسیگرن اور میگھنا راج لیڈ رول میں تھے-

جبکہ اس فلم میں اکشرا گوڑا، ایشوریہ راجیش اور اکشیا سپورٹنگ رول میں تھے-

اور اسی سال فلم “چٹکابرے – دے شیڈز آف گرے” میں پلک گریوال کے کردار میں دیکھی-

سال 2012 میں آئی تمل فلم توپاکی میں انہوں نے شویتا کے رول میں خاص مہمان کے طور پر دیکھی گئی-

سال 2013 میں پریہ درشنی کی فلم رنگریز میں اکشرا گوڑا نے جاسمین کا کردار نبھایا-

یہ فلم انکی ڈیبیو بالی ووڈ فلم تھی-

اس فلم میں جیکی بھگنانی، پریا آنند، راجپال یادو، وجے ورما اور امیتوش ناگپال جیسے اسٹار لیڈ رول میں تھے-

اسی سال انہوں نے تمل فلم ارمبم میں دیکشا کا رول پلے کیا-
سال 2014 میں اکشرا نے تمل فلم ارومبوکتیرئی میں ایک رقاصہ کے رول میں نظر آئی،

اس فلم میں انہوں نے خاص مہمان کے طور پر کام کیا-

اسی سال تمل فلم بوگان میں اکشرا کے رول نبھایا-

سال 2017 میں تمل فلم سنگلی بنگلی کادھوا تورائے میں اسپیشل انٹری کی،

سال 2018 میں کنڑ فلم پریمادلی میں سپنا کے کردار نبھایا، جو انکی کنڑ ڈیبیو فلم رہی،

اور سال 2019 میں کنڑ فلم پنچتنتر ، اور اسی سال تیلگو فلم منمدھوڈو2 میں اکشرا کا رول نبھایا-

یہ انکی ڈیبیو فلم رہی اور اس میں کیمیو کیا-
اکشرا گوڑا کی دو فلمیں زیر تکمیل ہے-

سال 2020 میں انہوں نے تیلگو ویب سیریز مستی میں سمرن کا کردار ادا کیا-

سوشل میڈیا پر اپنی بولڈ تصاویر شیئر کرتی رہتی ہے-

اکشرا گوڑا نے لاک ڈاؤن میں اپنی کئی تصویریں پوسٹ کی تھی-
وہ اپنے بولڈ انداز اور ڈریسنگ سینس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر بحث میں رہتی ہے-

اکشرا گوڑا سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کافی ایکٹیو رہتی ہے-

اکشرا گوڑا کے آفیشل انسٹاگرام پر 135کے فالوورس ہیں-