Type to search

اسپورٹس

ہندوستان کے 5 شہروں میں انڈر 17 ویمن ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ

اسپورٹس ڈسک،19فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہندوستان پہلی بار انڈر 17 ویمن ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کی میِزبانی کررہا ہے اسکا انعقاد دو سے 21 نومبر تک ملک کے پانچ شہروں احمد آباد، بھوبنیشور، گوہاٹی، کولکتہ اور نوی ممبئی میں ہوگا، جس میں دنیا کی 16 بہترین ٹیمیں خطاب کے لیے اپنا چیلنج پیش کریں گی-

مرکزی وزیر کھیل كرن ریجیجو، ​​آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) کے صدر پرفل پٹیل، فیفا کی چیف لیڈی فٹ بال افسر سارائے باریمین اور فیفا کے یوتھ ٹورنامنٹوں کے سربراہ رابرٹو گراسی نے ٹورنامنٹ کے شروع ہونے میں 258 دن باقی رہتے منگل کو یہاں ایک پریس کانفرنس میں میزبان شہروں اور میچ پروگرام کا اعلان کیا۔

ریجیجو نے اس موقع پر کہاکہ ہم نے فیفا پر زور دیا تھا کہ وہ انڈر -17 خاتون ورلڈ کپ کی میزبانی کے لئے ہمیں ایک اضافی شہر اور دے۔

اے آئی ایف ایف کے صدر اور فیفا کونسل کے ممبر پٹیل نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں کل 32 میچ کھیلے جائیں گے۔ گروپ راؤنڈ میں کل 24 میچ ہوں گے جبکہ آٹھ میچ ناک آؤٹ راؤنڈ میں ہوں گے۔ افتتاحی میچ 2 نومبر کو ہوگا۔ کوارٹر فائنل میچ 12 اور 13 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔ سیمی فائنل 17 نومبر کو جبکہ تیسری پوزیشن کا میچ اور فائنل 21 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ فائنل نوی ممبئی میں کھیلا جائے گا۔

Tags:

You Might also Like