Type to search

فیشن

فلم فیئر ایوارڈ میں اروشی روتیلا کا ریڈ گاؤن توجہ کا مرکز

فیشن ڈسک،19فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) فلم فیئر ایوارڈس کا انعقاد اس بار آسام کے گوہاٹی میں کیا گیا، جہاں بالی ووڈ ستارے جمع ہوئے، اس دوران اداکارہ اروشی روتیلا نے بولڈ ریڈ کلر کا گاؤن پہنا، انکے گاؤن کی کافی بحث ہورہی ہے- اروشی کو تقریب میں بیٹھنے کے لیے چار کرسیوں کی جگہ لینے پڑی، اروشی نے اپنا ایک ویڈیو شیئر کیا، وہ آگے کی سیٹ میں بیٹھی نظر آ رہی ہے- ہیوئی گاؤن کے ساتھ اروشی ایک صوفے پر بیٹھی ہے، وہیں انکے گاؤن کو سنبھالنے کے لیے دو تین فیشن اسسٹنٹ نظر آرہے ہیں، جو گاؤن کو آگے سے صحیح کررہے ہیں، تصویر میں اروشی بے حد خوبصورت نظر آرہی ہے،

اروشی کا گاؤن جس طرح سے انکی ٹیم سنبھال رہی ہے اسکے لیے انہوں نے انکا شکریہ کیا ہے- اروشی نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا، بغیر میری شاندار ٹیم کے اسے سنبھال پانا مشکل ہے- ریڈ کارپٹ پر ابھی تک میرا سب سے ہیوئی گاؤن – بیٹھنے کے لیے چار کرسیاں انہیں ٹرول بھی کیا جارہا ہے- ایک دیر یوزر نے لکھا- کتنے لوگوں کی جگہ لیکر بیٹھی ہو؟ ایک یوزر نے کہا- کمبل لیکر کیوں آئی ہو، اروشی سال 2013 میں فلم سنگھ صاحب دی گریٹ سے بالی ووڈ کی دنیا میں آئی، اسکے بعد انہیں فلم صنم رے، گریٹ گرانڈ مستی اور ہیٹ اسٹوری 4 میں بھی دیکھا گیا- اروشی ہاردیک پانڈیا کے ساتھ آفیئر کی خبروں کو لیکر سرخیوں میں آچکی ہے-

Tags:

You Might also Like