Type to search

ٹی وی اور فلم

ٹی وی اداکار روہن مہرا لاک ڈاؤن کی وجہ سے گھر پر بور ہوچکے ہیں

rohan-mehra

ٹی وی ڈسک،5مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ٹی وی سیریل یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے سے مشہور ہوئے روہن مہرا آئے دن کسی نہ کسی وجہ سے خبروں کا حصہ بنے رہتے ہیں۔ لاک ڈاؤن کے دوران روہن مہرا ممبئی کے اپنے فلیٹ میں لمبے وقت سے قید ہے اور حال ہی میں ایک ویب سائٹ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے لاک ڈاؤن سے جڑے اپنے تجربے کو شیئر کیا ہے۔ اس دوران روہن نے بتایا ہے کہ آخر وہ لاک ڈاؤن کے دوران کس طرح سے اپنا خیال رکھ رہے ہیں۔

روہن مہرا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ممبئی میں اکیلے ہی رہتا ہوں، تو مجھ سے اس لاک ڈاؤن میں کافی مشکلات آرہی ہے۔ مجھے ٹھیک سے کھانا بنانا نہیں آتا ہے۔ لیکن میں کسی طرح سے اپنے سارے کام کررہا ہوں۔ میں اپنے صفائی سے لیکر کپڑے دھونے تک ہر کام خود ہی کررہا ہوں۔ مجھے اب بس لاک ڈاؤن کے کھولنے کا انتظار ہے۔ کیونکہ اب میں بہت بور ہوچکا ہوں۔ لیکن اس درمیان ہمیں حکومت کی طرف سے بتائے گئے سبھی اصولوں کو بھی ماننا پڑے گا۔

اپنے فینس کو ہدایت دیتے ہوئے روہن مہرا نے کہا کہ یہ دور بھی گذر جائے گا۔ صرف ہمیں تھوڑا سا صبر رکھنا ہوگا۔ لاک ڈاؤن کے اصولوں کا آپ لوگ اچھے سے عمل کریں اور ایسے وقت میں بور ہونا لازمی ہے لیکن اوپر والے پر بھروسہ رکھیں یہ وقت جلد ہی گذر جائے گا۔

روہن مہرا گھر پر رہ کر ہی جم کر ورک آوٹ کرتے ہیں اور اپنے لیے ڈائٹینگ والا کھانا بنانا بالکل بھی نہیں بھولتے، روہن مہرا نے ہمیں بتایا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے جم تو جانا نہیں ہوپارہا ہے تو ایسے میں گھر پر رہ کر ہی ورک آوٹ کررہا ہوں۔

کچھ دن پہلے ہی روہن نے نیا میوزک ویڈیو گستاخیاں ریلیز ہوا تھا اس گانے میں وہ ویشنوی کے ساتھ رومانس کرتے دیکھے ، اس گانے کو لوگوں نے کافی پسند کیا ہے۔ اور یوٹیوب پر گانا کافی ہٹ ہوا ہے۔

روہن مہرا ٹی وی سیریل یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے، کے ذریعہ خوب مقبول ہوئے اس سیریل میں روہن نے حنا خان کے بیٹے کا کردار ادا کیا تھا۔ دو سال پہلے روہن نے سلمان خان کے شو بگ باس کی وجہ سے شو کو الوداع کہے دیا تھا۔

روہن مہرا 8 اپریل 1989 کو امرتسر میں پیدا ہوئے ۔ روہن مہرا ایک اداکار اور ماڈل ہیں ، وہ سال 2016 میں ریالٹی شو بگ باس کا حصہ رہے۔ روہن مہرا نے سال 2012 میں گمراہ سے کیریئر کی شروعات کی۔ سال 2013 میں سونی ٹی وی کے بڑے اچھے لگتے ہیں میں اداکاری کی۔ اسکے بعد سال 2013 میں فلم سیکسٹین سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا۔ اسکے بعد فلم یووا میں دیکھے۔ روہن ویب سیریز کلاس آف 2020 میں بھی نظر آئے۔

Tags: