Type to search

تعلیم اور ملازمت

تلنگانہ ایس ایس سی 2021 نتائج : 10ویں کے طالب علم اس سال انٹرنل اسسمنٹ سے ہونگے پاس

انٹرنل

تعلمی ڈسک،12 مئی (ذرائع) اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ، تلنگانہ نے سبھی ایس ایس سی یا کلاس 10 ، او ایس ایس سی، وکیشنل طالب علموں کو پاس کا اعلان کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایک سرکاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے ریاست میں کوویڈ 19 وبا کے حالات کا جائزہ لیا اور اسکے بعد 10ویں کلاس کے سبھی طالب علموں کے لیے نتائج کا اعلان کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ریاستی حکومت نے انٹرنل اسسمنٹ کی بنیاد پر کلاس 10 کے نتائج کو پروسیس کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔
وہیں محکمہ نے انٹرنل اسسمنٹ کے 20 فیصد نمبروں کو 100 فیصد نشانات تک بڑھانے کا فیصلہ کیا۔

بتادیں کہ تلنگانہ حکومت کی طرف سے 17 مئی سے ہونے والے ایس ایس سی امتحانات کو منسوخ کرنے کا فیصلہ لینے کے بعد یہ فیصلہ لیا گیا۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن کے ایک یادداشت میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ ریاست میں کورونا وبا کی صورتحال کے مدنظر لیا گیا ہے۔

اسکے ساتھ ہی بورڈ آف سکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) نے 14 اپریل کو جاری نوٹیفیکیشن میں کہا تھا کہ کلاس 10ویں کے امتحانات کو ڈراپ کردیا گیا ہے اور 12 ویں کلاس کے طالب علموں کے لیے امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں۔

تلنگانہ ایس ایس سی 2021 کے نتائج: انٹرنل اسسمنٹ
طالب علموں کو انٹرنل اسسمنٹ کی بنیاد پر 20 فیصد مارکس کے لیے انکی پرفارمینس کی بنیاد پر گریڈ دیئے جائیں گے۔
کوویڈ 19 کی وجہ سے اسکولوں کو دو کے بجائے ایک فارمیٹیو اسسمنٹ پر غور کرنا چاہیئے۔
انٹرنل اسسمنٹ کے 20 فیصد نشانات کو 100 فیصد نشانات تک بڑھایا جائے گا۔

جن طلبا نے متعلقہ امتحان دیا ہے وہ بی ایس ای تلنگانہ کے ذریعہ نتائج اپ لوڈ کیے جانے کے بعد اپنے نتائج
bse.telangana.gov.in ، results.cgg.gov.in
پر جا کر دیکھ سکتے ہیں۔ آفیشل ویب سائٹ پر اپنا اسکور دیکھنے کے لیے طالب علم کو ٹی ایس ایس ایس سی ہال ٹکٹ کے ساتھ لاگ ان کرنا ہوگا۔