Type to search

ٹی وی اور فلم

سنگر کمار سانو کی بیٹی شینن کی فلم چل زندگی سے بالی ووڈ انٹری

فلمی ڈسک، 23 ڈسمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ کے مشہور سنگر کمار سانو کی بیٹی شینن 21 سال کی عمر میں ڈیبیو کرنے جارہی ہیں۔ جی ہاں، شینن نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ ‘چل زندگی’ نامی فلم کے ساتھ بالی ووڈ میں اپنے ایکٹینگ کیریئر کی شروعات کررہی ہیں- اس سے پہلے وہ بالی ووڈ کے مشہور سنگر شان کے ساتھ بھی گانا ریکارڈ کرچکی ہے- لیکن اب شینن اپنی ایکٹینگ کا جادو بکھرتی نظر آئیں گی-

 

 

سنگر کمار سانو کی بیٹی شینن بڑے پردے پر ڈیبیو سے پہلے ہی سوشل میڈیا اسٹار بن چکی ہے- انسٹاگرام پر انہیں 3.4 ملین یوزرس فالو کرتے ہیں اور وہ بھی اپنی گلیمرس تصویریں انکے لیے شیئر کرتی رہتی ہے-

 

 

اپنے والد کے ساتھ شیئر کی گئی اس تصویر میں ہی شینن کو دیکھ سکتے ہیں، انہوں نے اپنے والد کمار سانو کی طرح ہی شرٹ پہنی ہے اور اپنے لک کو ریڈ کلر کی لپیسٹک لگا کر پورا کیا ہے-

 

 

اب زرا شینن کے اس ویڈیو پر نظر ڈالیں، اس ویڈیو میں نظر آرہا ہر ایک لک لاجواب ہے، شینن بے حد دلکش لگ رہی ہے، اس ویڈیو میں شینن کے الگ الگ لک دیکھنے کو ملیں گے-

ای ٹائمز کے ساتھ ایک انٹرویو میں، شینن نے اپنے فلمی کیریئر کے بارے میں تصدیق کی ہے۔ اداکارہ نے بتایا کہ وہ چل زندگی کے نام سے فلم لے کر آرہی ہیں۔ یہ ایک سفر پر مبنی فلم ہے جس میں اداکارہ ایک موٹر سائیکل سوار کا کردار ادا کر رہی ہیں جو لداخ میں گاڑیاں دوڑاتی ہے، شینن نے بتایا کہ فلم چل زندگی کا سفر دیکھایا گیا ہے- فلم کی شوٹنگ مکمل ہو چکی ہے اور جلد ہی سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

 

شینن نے اس سے قبل پاپ سنگل ‘اے لانگ ٹائم’ سے گلوکاری کا آغاز کیا تھا، جسے گلوکار جیسن پال ڈگلس بوائیڈ نے لکھا اور بنایا تھا-

شینن کے کمار سانو کی دوسری بیوی سلونی بھٹاچاریہ کی گود لی ہوئی بیٹی ہیں۔ انہوں نے ریالٹی شو دل ہے ہندوستانی میں اس بات کا خلاصہ کیا تھا-