Type to search

بزنس

ووڈا۔آئیڈیا کو پچھے چھوڑ کر ریلائنس جیو دیہی ہندوستان میں نمبر ون پوزیشن پر

جیو اسپیڈ

نئی دہلی۔ 24؍ ستمبر 20(پریس نوٹ) شہروں کے بعد اب گاوؤں میں بھی ریلائنس جیو نے اپنی پیٹھ بنا لی ہے۔ ٹرائی کے ذریعہ ویر وار کو جاری اعداد و شمار کے مطابق جون ماہ میں ریلائنس جیو نے ووڈا۔ آئیڈیا کو پچھاڑ کر، دیہی ہندوستان میں نمبر ون کی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ دیہی علاقوں میں جیو کا گراہک بیس 16 کروڑ 63 لاکھ سے زیادہ جا پہنچا۔

جون میں ریلائنس جیو نے دیہی علاقوں میں 24لاکھ 45 ہزار سے زیادہ گراہک اپنے نیٹ ورک سے جوڑے۔ وہیں ووڈا۔ آئیڈیا نے اسی مدت میں قریب 24لاکھ اور ایئر ٹیل نے 20لاکھ 68ہزار دیہی گراہکوں سے ہاتھ دھویا ۔ جون کے آخر میں دیہی بھارت میں ووڈا۔ آئیڈیا سے16 کروڑ 60لاکھ اور ایئرٹیل سے قریب 15 کروڑ 10 لاکھ گراہک جڑے تھے۔

اوور آل نمبرز کی بات کریں تو یہاں بھی جیو باقی حریفوں سے خاصہ آگے نظرآتا ہے۔ جون کے آخر تک 39 کروڑ 72لاکھ سے زیادہ گراہک جیو نیٹ ورک کا استعمال کررہے تھے۔ مئی ماہ کے مقابلہ جون میں ریلائنس جیو نے قریب 45 لاکھ نئے گراہکوں کو جوڑا۔ صرف ریلائنس جیو اس مدت میں نئے گراہک جوڑ پائی، دیگر کمپنیوں نے بھاری تعداد میں گراہکوں کو کھویا۔

ووڈا آئیڈیا نے جون میں سب سے زیادہ 48.21 لاکھ گراہک گنوا دیئے۔ 17.44 لاکھ گراہک کھوکر سرکاری کمپنی بی ایس این ایل دوسرے نمبر پر رہی۔ تیسرے نمبر پر ایئر ٹیل رہی۔ اسی مدت یعنی جون میں 11لاکھ 28 ہزار سے زیادہ گراہکوں نے ایئر ٹیل کا نیٹ ورک چھوڑ دیا۔ کل گراہک تعداد کے معاملے میں ریلائنس جیو کے بعد ایئر ٹیل 31.66 کروڑ کے ساتھ دوسرے اور 30.51 کروڑ گراہکوں کے ساتھ ووڈا۔ آئیڈیا تیسرے نمبر پر رہی۔

ماہرین ٹیلی مواصلات شعبہ میں ابھی اور بھی اٹھا پٹک کا خدشہ ظاہر کررہے ہیں۔ ریلائنس جیو کے پوسٹ پیڈ پلس پلان، بڑی کمپنیوں ووڈا۔ آئیڈیا اور ایئر ٹیل کیلئے تشویش کا سبب بنے ہوئے ہیں۔ جیو کے پوسٹ پیڈ پلان لانچ ہوتے ہی شیئر بازار میں حریف کمپنیوں کے شیئر منہ کے بل گرے۔ امکان ہے کہ نئے پوسٹ پیڈ پلانس کے دم پر ریلائنس جیو پری پیڈ کے بعد اب پوسٹ پیڈ سیگمینٹ میں بھی سیندھ لگائے گا۔

ریلائنس کے مالک مکیش انبانی نے ریلائنس انڈسٹریز کی 43 ویں عام میٹنگ میں اگلے تین سالوں میں جیو کے گراہک پچاس کروڑ کرنے کا نشانہ رکھا تھا ۔ ان کی نظر 30 کروڑ 2 جی گراہک میں سے زیادہ سے زیادہ کو اپنے ساتھ جوڑنے پر ہے۔

Tags:

You Might also Like