Type to search

صحت

کام کی جگہ صحت کا خیال: دفتر میں لگائیں قدرتی پینٹنگز ، تناؤ رہا گا دور

ہیلتھ ڈسک،(اردو پوسٹ ڈاٹ کام) آفس میں اگر قدرت سے جوڑے پینٹنگس لگائی جائیں تو ملازمین کے تناؤ کو دور کیا جاسکتا ہے ۔ ایک اسٹیڈی کے مطابق ایسی پینٹنگ کو ایک منٹ تک دیکھنے سے ٹینشن اور تھکان کو 40 فیصدی تک کم کیا جاسکتا ہے۔

اسکے بعد آپ کام پر اچھے سے توجہ کرسکتے ہیں۔ آج کل زیادہ تر آفس میں کھڑکی اور نیچرل لائٹ کی کوئی سہولت نہیں ہوتی اور ایسا دیکھاگیا ہے کہ اکثر اسکی وجہ سے لوگوں میں اسٹریس (تناؤ) بھی بڑھ جاتا ہے۔ جو لوگ قدرتی روشنی کے بنا آفس میں کام کرتے ہیں انکے لیے یہ اچھی خبر ہے۔

یونیورسٹی آف ساؤتھ آسٹریلیا کی ریسرچر نے 3 تک اس پر تحقیق کیا۔اس تحقیق میں ماہرین نےکئی ورکنگ سائٹس جیسے کہ یونیورسٹی کیمپس سے لیکر ہاسپٹلوں تک کے 91 لوگوں کو شامل کیا۔ مہینوں چلے اس تحقیق میں ماہرین نے لوگوں کے نفسیات کو سمجھا اور پتہ چلا کہ قدرتی پینٹنگس دیکھنے سے تھکے دماغ کو دوبارہ ترو تازہ کیا جاسکتا ہے۔

Tags: