Type to search

قومی

ایس پی کے سینئر رہنما ملائم سنگھ یادو کا 82 سال کی عمر میں انتقال

ملائم سنگھ یادو

گروگرام ، 10 اکتوبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام ، ذرائع) اتر پردیش کے سابق وزیر اعلی اور سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے سربراہ ملائم سنگھ یادو کا انتقال ہو گیا ہے۔ ان کی عمر 82 برس تھی۔ آج صبح 8 سے 8:30 کے درمیان انہوں نے آخری سانس لی۔

 

 

سماج وادی پارٹی نے اکھلیش یادو کی طرف سے لکھا، میرے قابل احترام والد اور سب کے رہنما نہیں رہے۔ انکے میت کو سیفائی لے جایا جائے گا اور کل دوپہر تین بجے یہاں پر آخری رسومات ادا کیے جائیں گے۔ سماج وادی پارٹی کی طرف سے ٹیوٹ کرکے اسکی معلومات دی گئی۔
میرے قابل احترام والد اور سب کے لیڈر نہیں رہے – شری اکھلیش یادو

 

 

دراصل، 22 اگست کو ملائم سنگھ یادو کی طبیعت خراب ہونے کے بعد گروگرام کے میدانتا ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا تھا۔ انہیں سینے میں انفیکشن، یورین انفیکشن اور سانس لینے میں تکلیف کی شکایت تھی۔

انہیں 2 اکتوبر کی رات آئی سی یو میں منتقل کیا گیا تھا۔ میدانتا کے ڈاکٹروں کا ایک پینل ملائم سنگھ یادو کا علاج کر رہا تھا۔ اتر پردیش کے سابق وزیر اعلی کے انتقال پر سماج وادی پارٹی میں سوگ کی لہر ہے۔

ملائم سنگھ یادو 1989 میں پہلی بار یوپی کے وزیر اعلیٰ بھی بنے تھے۔ لیکن 1991 میں جنتا دل ٹوٹ گیا۔ تاہم، 1993 میں، انہوں نے پھر یو پی میں حکومت بنائی یہ حکومت بھی مایاوتی کے ساتھ ٹکراؤ کے درمیان مدت پوری نہیں کرسکی۔ تیسری بار وہ سال 2003 میں وزیراعلی بنے اور سال 2007 تک اس عہدے پر بنے رہے۔