Type to search

بزنس

5جی سے ہوگا گاوؤں کا کایا کلپ۔ ‘جیو گؤ سمریدھی’ سے لمپی جیسی بیماریاں ہونگی بے اثر

جیو گؤ سمریدھی

• جیو ۔ کرشی رئیل ٹائم میں کسانوں کو دے گا اہم معلومات
5• جی ڈرون کریں گے دوا کا چھڑکاؤ


نئی دہلی، 10 اکتوبر۔ 2022 (پریس نوٹ) ملک کےمعروف صنعت کار مکیش امبانی کی کمپنی ریلائنس جیو نے کچھ ایسے 5جی سالیوشن تیار کیے ہیں، جو دیہی ہندوستان کی کایاکلپ کرنے کی طاقت رکھتے ہیں۔ یہ 5جی حل کھیتی باڑی سے لے کر مویشی پروری تک دیہاتوں میں ہر ایک کے رہنے کے انداز کو بدل دیں گے۔ مکیش امبانی نے 5جی ٹیکنالوجی کو کام دھینوقرار دیا ہے، ایک ایسی ٹیکنالوجی جو شہروں کے ساتھ ساتھ دیہاتوں کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہوگی۔

حال ہی میں لمپی بیماری نے ہزاروں جانوروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور ایک ایسی پراڈکٹ کی ضرورت محسوس کی گئی جس سے جانوروں کی بیماری کے بارے میں بروقت معلومات مل سکیں۔’’ جیو گؤ سمریدھی ‘ کے نام سے ریلائنس جیو نے ایسا ہی 5جی منسلک ڈیوائس متعارف کرایا ہے۔ 5 سال تک کام کرنے والی اس 4 انچ کی ڈیوائس کو جانوروں کے گلے میں گھنٹی کی طرح باندھنا ہوگا اور باقی کام ‘ جیو گؤ سمریدھی ‘ کرے گا۔

ملک میں تقریباً 30 کروڑ دودھ دینے والے جانور ہیں، اس لیے صرف 5جی اسپیڈ اور کم لیٹنسی کے ذریعے ہی اتنے جانوروں کی بیک وقت نگرانی کی جا سکتی ہے۔

جانور نے کب کھانا کھایا، کب پانی پیا، کتنی دیر تک چبایا، تمام حرکت کا پتہ لگانے والا یہ آلہ یہ تمام معلومات جانور کے مالک کو دیتا رہے گا۔ ویسے تو ہر جانور کا مالک جانتا ہے کہ جانور کے بیمار ہونے سے پہلے وہ چبانا کم کر دیتا ہے یا کھانابند کر دیتا ہے۔ مویشی کے جگالی کم یا بند کرتے ہی یہ ان کے مالک کو الرٹ جاری کرے گا۔ یہ ڈیوائس جانور کے حاملہ ہونے کا صحیح وقت بھی بتائے گی۔

کھیتی باڑی اور مٹی کی صحت کا خیال رکھنے کا کام بھی 5 جی جیو کرشی ڈیوائس سے کیا جا سکے گا۔ یہ ڈیوائس ریئل ٹائم میں کسانوں تک بارشوں کی مقدار، مٹی اور فضا میں نمی کتنی ہے، شدید گرمی اور ٹھنڈ کے بارے میں معلومات منتقل کرے گی۔ یہاں تک کہ کس مخصوص موسمی حالات میں، کون سے کیڑے فصل پر حملہ کرسکتے ہیں، یہ الرٹ کسانوں کو جیو ایگریکلچر ڈیوائس بھی دے گا۔

جیو نے ایسے ڈرون سالیوشن بنائے ہیں جو 5 جی کنیکٹڈ ہیں۔ یہ ڈرون جیو ۔ کرشی ڈیوائس سے ڈیٹا اکٹھا کرے گا اور فصل پر کیڑے لگنے کے امکان سے پہلے ہی دوا کا سپرے کرے گا اور تمام تر احتیاطی تدابیر کے باوجود اگر فصل میں کیڑے لگتے ہیں تو یہ ڈرون اتنے ذہین ہوتے ہیں کہ وہ صرف اسی جگہ سپرے کریں گے جہاں فصل میں کیڑے ہوں گے۔ مٹی اچھی ہو گی تو فصلیں پھلے پھولیں گی اور گاؤں خوشحال بنیں گے۔

Tags:

You Might also Like