حیدرآباد کے آٹھویں نظام مکرم جاہ بہادر کا انتقال

حیدرآباد، 15 جنوری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) حیدرآباد کے آٹھویں نظام مکرم جاہ بہادر کا استنبول میں انتقال ہوگیا، ان کے دفتر سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمیں یہ بتاتے ہوئے انتہائی دکھ ہوا ہے کہ حیدرآباد کے آٹھویں نظام نواب میر برکت علی خان والاشان مکرم جاہ بہادر کا کل رات یعنی 14 جنوری کی رات 10:30 بجے (آئی ایس ٹی) دیر گئے استنبول، ترکی میں پرامن طور پر انتقال ہوگیا۔
“ان کی آبائی سرزمین میں سپرد خاک ہونے کی خواہش کے مطابق،انہیں 17 جنوری 2023 بروز منگل کو انکے فرزند مرحوم کے جسد خاکی کو حیدرآباد لیے جائیں گے۔
حیدرآباد پہنچنے پر میت کو چومحلہ محل لے جایا جائے گا اور ضروری رسومات مکمل کرنے کے بعد آصف جاہی خاندان کے مقبرے میں تدفین کی جائے گی۔