ٹیچرس کو مائنڈ میپنگ میموری اسکلس اور اسپیڈ ریڈنگ کی تربیت کے لئے ایم ایس ایجوکیشن کا ورکشاپ
![مائنڈ میپنگ میموری اسکلس](https://urdupostindia.com/wp-content/uploads/2023/06/mindmapping-820x376.jpg)
ایم ایس کے چیئرمین محمد لطیف ‘میموری’ خان نے اساتذہ کو یادداشت، ذہنی صلاحیت اورپڑھنے کی رفتاربڑھانے کے گر سکھائے
حیدرآباد ۔ 6 جون (پریس نوٹ) ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے 650 اساتذہ کے لئے بھارتیہ ودیا بھون میں مائنڈ میپنگ ، میموری اسکلس اور اسپیڈ ریڈنگ کےتین روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ایم ایس کے چیئر مین محمد لطیف خان نے جو مائنڈ میپنگ، میموری اسکلس اور اسپیڈ ریڈنگ کے ماہر ہیں ، اساتذہ کو اس کی تربیت فراہم کی ۔ محمد لطیف خان نے مائنڈ میپنگ اور میموری منجمنٹ میں اس شعبہ کے عالمی شہرت یافتہ ٹونی بزان سے باضابطہ تربیت حاصل کی تھی ۔
محمد لطیف خان کا شمار دنیا بھر میں گنے چنے ان ماہرین میں ہوتا ہے جنہیں ٹونی بزان مائنڈ میپنگ، میموری اسکلز اور سپیڈ ریڈنگ میں لائسنس یافتہ انسٹرکٹر ہونے کا شرف حاصل ہے۔ تین روزہ ورکشاپ کے اختتام کے بعد محمد الطیف خان نے اس یقین کیا اظہار کیا کہ ٹیچرز کی جانب سے ذہن و دماغ کی صلاحیت کو بڑھانے سے متعلق تربیت کے بعد وہ ان ٹیکنیکس کو طلبہ میں منتقل کریں گے ۔ اس موقع پر محمد لطیف خان نے کہا کہ یہاں جو صلاحیتں خاص طور پر ٹیچرس کو سکھائی جارہی ہے وہ بہت کم لوگوں کودستیاب ہوتے ہیں۔
دنیا بہت تیزی سے بہت بدل رہی ہے۔ آرٹیفیشیل انٹلیجنس کا استعمال عروج پر آگیا ہے۔ ایسے زمانے میں صرف انہیں لوگوں کی ڈیمانڈ ہو گی جو دماغ کا بہتر اور اچھا استعمال کرسکتے ہیں۔ اللہ نے مجھے موقع عطا فرمایا ہے کہ میں اساتذہ کو یہ تربیت دوں جس کے حصول کے لئے میں دنیا بھر میں پھر کر الگ الگ کورسس کر چکا ہوں۔
مائنڈ میاپنگ ، میموری اسکلس اور اسپیڈ ریڈنگ اورکریٹیوویٹی کے لئے سیکھنے کے لئے جو مواقع مجھے ملے ہیں میں چاہتا ہوں کہ وہ سارے اسکلس میں اپنے پورے اسٹاف کے اندر منتقل کروں تاکہ وہ ایم ایس کےپورے اسٹوڈینٹس میں منتقل ہوں۔ اسی چیز کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ ورکشاپ ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ تین دن کا فل ڈے ورکشاپ تھا۔
جب ہمارے اسٹاف کے اراکین پہلے دن یہاں پر آئے تھے توانہیں پتہ ہی نہیں تھا کہ وہ کیا سیکھنے والے ہیں۔ لیکن اس کے بعدسے ان کی دلچسپی بڑھتی گئی اور آج ان کا انرجی لیول ہائی ہے اور ایسا لگتا ہےکہ اگر ہم ان کو اسی وقت کلاس میں چھوڑ دیں تو یہ ابھی سےبچوں کی ذہنی صلاحیتوں کو نکھارنےکی کوشش میں لگ جائیں گے۔ جو بھی یہاں سکھایا گیا وہ چیزیں انسان کو سوچنے والا بناتی ہے۔
@memory_khan @manahelthabet @GriffithsThinks @SynapsiaMagazin @tarekfahmy70 Heartfelt Condolence to My Mentor @Tony_Buzan his Family and the Mind-Mapping Fraternity!! An irreplaceable loss to the human kind. The vivid legend of thinking and mental literacy, now rests in peace. pic.twitter.com/Nf8fx8jmBq
— Mohammed Lateef Memory Khan (@M_A_Lateef_Khan) April 15, 2019
پوری دنیا کے اندر کسی انسان کی کوئی پہچان ہے تو وہ اس کی سونچ کی وجہہ سے ہے۔ ہم یہ چاہتے ہیں کہ ہمارے بچوں کی سونچ اعلی ہو یہ زمانہ کے نئے چیلنجس سے بہ آسانی مقابلہ کرنےوالے بنیں اور وہ سب اسی وقت ممکن ہوسکتا ہے جب ہم ان کو بہت آرگنائز طریقہ سے اور پورے نصاب کے ساتھ پڑھائیں گے۔
اللہ کے کرم سے ایم ایس میں پورا میموری اسکلس اور مائنڈ میاپنگ پر ایک کریکولم ڈیزائن کیا گیا تاکہ بچے اس پر مہارت حاصل کرسکیں۔ اس سے انشا اللہ ہمارے ریزلٹس اور بھی امپرو ہوں گے جو خصوصیت ہم ان کو دے رہے ہیں وہ غیر معمولی ہے۔ ان صلاحیتوں کے حصول اور اس کی تربیت جو بہت نایاب ہے اس کے لئے ہم اللہ کے شکر گذار ہیں ۔